لوک سبھا الیکشن 2019:دہلی میں آپ۔کانگریس اتحاد کو لے کر نرم پڑے شیلا دکشت کے ’تیور‘

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 19th March 2019, 11:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،19 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) لوک سبھا انتخابات کے لئے عام آدمی پارٹی نے اب تک کانگریس سے اتحاد کی امیدیں نہیں چھوڑی ہے۔

عام آدمی پارٹی اور کانگریس کے درمیان اتحاد کے لئے این سی پی سربراہ شرد پوار ثالثی کر رہے ہیں۔اس دوران دہلی کانگریس کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی شیلا دیکشت نے کہا کہ وہ عام آدمی پارٹی سے اتحاد کے خلاف ہیں، لیکن وہ پارٹی کے فیصلے کے ساتھ ہی جائیں گی۔شیلا دکشت نے کہاکہ میں اتحاد کے خلاف ہوں، لیکن میں پارٹی کے فیصلے کے ساتھ جاؤں گی۔میں نے اس فیصلے کو کانگریس اعلی کمان پر چھوڑ دیا ہے۔

کانگریس صدر جو بھی طے کریں گے میں اس کے ساتھ جاؤں گی۔حالانکہ مجھے یقین ہے کہ کانگریس اپنے دم پر الیکشن لڑنے کی پوزیشن میں ہے۔شیلا دکشت کا یہ بیان شرد پوار کی ثالثی کے بعد آیا ہے۔ وہیں ذرائع کے حوالے سے خبر ہے کہ عام آدمی پارٹی نے شرد پوار کے ذریعے کانگریس کو تین ریاستوں میں اتحاد کی تجویز بھجوائی ہے۔ ذرائع کے مطابق عام آدمی پارٹی نے کانگریس کو یہ پیشکش بھجوائی ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کے 5 اور کانگریس 2 سیٹوں پر انتخاب لڑے۔وہیں پنجاب میں عام آدمی پارٹی 3 اور کانگریس کو 10 سیٹیں دی جائیں گی۔اس کے علاوہ ہریانہ میں عام آدمی پارٹی 2 سیٹوں پر لڑے گی، وہیں کانگریس کو 4 اور جے جے پی کو 4 سیٹیں دی جائیں گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پارٹی اعلی کمان کو لکھے گئے خط میں دکشت اور ایگزیکٹو چیئرمین ہارون یوسف، دویندریادو اور راجیش للوٹھیا نے اتحاد پر کارکنوں کا موڈ جاننے کے لئے فون سروے پر اعتراض کیا ہے۔دہلی کانگریس کے ایک لیڈر نے بتایاکہ دکشت اور ایگزیکٹو صدرنے کانگریس سربراہ سے گزارش کی ہے کہ وہ آپ سے اتحاد نہ کریں کیونکہ یہ آگ چل کر پارٹی کو نقصان پہنچائے گی ۔ساتھ ہی لیڈر نے کہا کہ انہوں نے پارٹی کے شکتی ایپ کے ذریعے کئے گئے فون سروے پر بھی اعتراض ظاہر کیا ہے۔یہ سروے دہلی کانگریس کے اے آئی سی سی انچارج پی سی چاکو نے کرایا ہے۔سروے میں دہلی کانگریس کے تقریباً52,000کارکنوں کی رائے مانگی گئی تھی کہ کیا پارٹی کو آپ سے اتحاد کرنا چاہئے یا نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔