گمنام جائیداد سے منسلک سوال پر لالو پرساد یادوکاجواب دینے سے انکار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th June 2017, 11:32 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،14؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)محکمہ انکم ٹیکس کی جانب سے گمنام جائیدادقرق کرنے کے احکامات سے منسلک سوال پر راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی)کے صدر لالو پرساد یادو میڈیا پر بھڑک گئے۔لالویادو نے ناراض میڈیا کو برا بھلا تک کہہ دیے۔میڈیااہلکار سوال پوچھتے رہے لیکن لالو نے کچھ بھی بولنے سے منع کر دیا۔یہاں توجہ دینے والی بات یہ ہے کہ 50کروڑ کی گمنام پراپرٹی صورت میں محکمہ انکم ٹیکس نے لالو پرساد یادو کے دہلی کی’’گمنام املاک‘‘قرق کرنے کا حکم دیاہے۔اس صورت میں لالو کے دہلی اور گروگرام میں22جگہوں پر حال ہی میں چھاپہ ماری کی تھی۔ان چھاپہ ماریوں کے بعد محکمہ انکم ٹیکس کی ایک مختلف یونٹ ان مشتبہ گمنام جائیداد کی تحقیقات کر رہی ہے۔ان جائیدادکی قیمت تقریباََ 1000کروڑ بتائی جا رہی ہے۔ادھر بی جے پی کے سینئرلیڈرسشیل کمار مودی نے آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد اور ان کے خاندان کی مبینہ ’’گمنام پراپرٹی‘‘کے اپنے انکشافات کے لئے آج ان کی پانچویں بیٹی ہیما یادو پر 62لاکھ روپے کا گمنام پلاٹ تحفے کے طور پر رکھنے کا الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ للن چودھری نامی جس شخص نے ہیما کو مذکورہ پلاٹ تحفے کے طور پر دیا، وہ لالو کے مویشیوں کی دیکھ بھال کرتا تھا اور اس کا نام بی پی ایل فہرست میں شامل ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...