کے ایم پی ایکسپریس وے کامودی نے کیا افتتاح ،سابقہ حکومتوں پرکیا حملہ 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 10:40 PM | ملکی خبریں |

پلول:19/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے کنڈلی-مانیسر-پلول ایکسپریس وے کے کنڈلی-مانیسر سیکشن اور گروگرام سے بلبھ گڑھ-مجیسر میٹرو ریل لنک کا افتتاح کیا۔اس موقع پر وزیراعظم مودی نے کہا کہ کنڈلی مانیسر-پلول ایکسپریس وے کو ملک کو وقف کرنے کا موقع ملا ہے،اس کا پہلا مرحلہ 2سال پہلے مکمل ہوا۔دوسرا مرحلہ جو کنڈلی سے مانیسر تک 83کلو میٹر ہے،اس کا آج افتتاح کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی 135کلومیٹرکایہ ایکسپریس وے اب مکمل ہو گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ایکسپریس وے کااستعمال دولت مشترکہ کھیلوں میں ہونا تھا لیکن دولت مشترکہ کھیلوں کاجوحال ہوا،وہی حال اس ایکسپریس وے کا بھی ہوا۔میں جانتا ہوں کہ جب میں نے اس منصوبے کی پیش رفت کی میٹنگ میں جائزہ لیناشروع کیاتھا تو کتنی پیچ کا پتہ چلا۔سابقہ حکومتوں پر حملہ کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ جس طرح کام ہوا ، وہ ایک کیس اسٹڈی ہے کہ کس طرح عوامی پیسہ ضائع کیاجاتا ہے،جب اس منصوبے کا آغاز ہوا تو اندازہ لگایا گیا کہ اس کی 1200کروڑ روپے لاگت ہوگی،اتنے سالوں کی تاخیر کی وجہ سے اس کی لاگت میں 3گنا زیادہ اضافہ ہوگیا۔وزیراعظم مودی نے کہا کہ لوگ وہی ہیں، کام کرنے والے لوگ بھی وہی ہیں لیکن جب عزم اورحوصلہ ہوتو کوئی ہدف حاصل کیاجاسکتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ جہاں سال 2014سے پہلے ملک میں ایک دن میں صرف 12کلومیٹر موٹروے بنتے تھے، آج تقریبا 27کلومیٹر موٹروے روزانہ بن رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔