رابعہ گرلز پبلک اسکول کے خلاف ہوسکتی ہے بڑی کارروائی ، سرپرستوں نے کی توڑ پھوڑ، کیجریوال حکومت نے طلب کی رپورٹ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 12th July 2018, 1:35 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،11؍جولائی (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)پرانی دہلی کی مشہور درسگاہ رابعہ گرلز پبلک اسکول میں 4۔4 سال کی بچیوں کو 5 گھنٹے تک بیسمنٹ میں بند رکھنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ سرپرستوں (گارجین) کا الزام ہے کہ اسکول انتظامیہ (منیجمنٹ ) نے فیس نہ جمع کرنے کی وجہ سے بچیوں کو گھنٹوں روک کررکھا۔ اس بابت انہوں نے اسکول انتظامیہ کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

اسکول انتظامیہ کے ذریعہ اس حرکت کے سامنے آنے کے بعد سرپرستوں میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ ناراض لوگوں نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور اسکول میں توڑ پھوڑ بھی کئے جانے کی اطلاع ہے۔ دوسری جانب دہلی حکومت نے اس معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے اسکول کو نوٹس جاری کیاہے۔ وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے اس پورے معاملے پر رپورٹ طلب کی ہے۔ کیجریوال نے محکمہ تعلیم کے ڈائریکٹر اور سکریٹری کو معاملے کی رپورٹ کے ساتھ طلب کیا ہے۔

نائب وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے رابعہ گرلز پبلک اسکول کو نوٹس جاری کیا ہے۔ وزیر برائے خوراک ورسد عمران حسین بھی اسکول پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی حرکت کے لئے اسکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ حقوق اطفال کمیشن کی ٹیم بھی رابعہ گرلز اسکول پہنچی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق اسکول کی چھٹی ہونے پر گارجین جب بچیوں کو لینے پہنچے تو انہیں وہ وہاں نہیں نظر آئے۔ انہوں نے پھراسکول کے ملازمین سے بچوں کے بارے میں دریافت کیا، تو بتایا گیا کہ فیس نہ جمع ہونے کی وجہ سے انہیں بیسمنٹ میں رکھا گیا ہے۔

رابعہ گرلز پبلک اسکول ہمدرد گروپ کے تحت چلتا ہے اور جس کی فیس تقریباً 2500 روپئے سے 2900 روپئے تک ہے۔  حالانکہ جن بچیوں کو بیسمنٹ میں رکھا گیا ہے، ان میں سے کچھ کے گارجین کے مطابق انہوں نے ایڈوانس میں اسکول فیس جمع کردی تھی۔

وہیں ایک دیگرطالبہ کے والد نے بتایا "عام طور پراسکولوں کے فارم پر لکھا ہوتا ہے کہ اگربچے کی فیس جمع نہیں کی گئی تواسے کلاس میں بیٹھنے نہیں دیا جائے گا۔ بھلے ہی کئی بچیوں کے  والدین صحیح وقت پر فیس نہ جمع کرپائے ہوں، لیکن تب بھی اسکول انتظامیہ کو یہ حق کس نے دیا کہ وہ ان معصوموں کو بیسمنٹ میں قید کرکے رکھیں۔

اسکول انتظامیہ کی اس حرکت پر ناراض گارجین نے اسکول کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ وہ اس معاملے میں سخت کارروائی کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وہیں اسکول کی طرف سے اب تک اس معاملے میں کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔