بھٹکل کائی کنی گرام پنچایت کے پی ڈی اؤ تبادلے کو لے کر ضلع پنچایت میٹنگ میں ممبران کا سخت اعتراض : رکن اسمبلی کی سفارش پر ہواتھا تبادلہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th September 2018, 8:44 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:7/ستمبر(ایس اؤ نیوز) جمعرات کومنعقد ہوئی ضلع پنچایت میٹنگ میں بھٹکل کے کائی کنی گرام پنچایت کے پی ڈی اؤ کے تبادلے میں بھٹکل کے رکن اسمبلی کے رویہ پر ممبران  سخت اعتراض جتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا۔

میٹنگ شروع ہوتے ہی بھٹکل سے ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا نے کائی کنی گرام پنچایت کے پی ڈی اؤ ناگراج نائک کا بغیر کسی وجہ کے تبادلہ کئے جانے پر سخت اعتراض جتاتے ہوئے کہاکہ گرام پنچایت میں عہدہ سنبھالا صرف ایک ماہ ہواتھا ان کا تبادلہ کیاگیا ہے ، ایسا کیوں کیا جارہاہے؟ تبادلے کی وجوہات کیا ہیں؟ آخر کونسی غلطی ہوئی ہے ؟ جیسے سوالوں کی بوچھا ر کرتے ہوئے وجہ چاہی۔

ضلع پنچایت آفیسر وی ایم ہیگڈے نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی اؤ کے تبادلے کے لئے بھٹکل کے رکن اسمبلی نے خط لکھ کر ترقی جات کاموں میں تفریق سے کام لینے کا الزام لگایا تھااس لئے تبادلہ کئے جانےکی بات کہی تو میٹنگ میں موجود ممبران میں سے ڈیکوستھا کے علاوہ پشپا نائک وغیرہ نے برہم ہوکر  صحیح وجہ بتائیں ورنہ میٹنگ  سے  بائیکاٹ کرنے کاانتباہ دیا۔ پشپا نائک نے کہاکہ کائی کنی کے پی ڈی اؤ سابق رکن اسمبلی کے پرسنل سکریٹری ہونےکی بنا پر ان کا تبادلہ کیاگیا ہے ، سرکار، افسران کو جو کام سونپتی ہے وہی کرتے ہیں، ان پر اپنی ضد پوری کرنا ٹھیک نہیں کہتے ہوئے اپنی بے اطمینانی کا اظہارکیا۔ اس کی حمایت کرتے ہوئے ممبر جی این ہیگڈے نے کہا ضلع میں پی ڈی اؤ کے بیکار میں تبادلے کئے جارہے ہیں، تبادلوں کے لئے شرائط کوجاری کریں ، جس سے ایک شفاف اقتدار دینا ممکن ہوسکے۔ پھر پشپا نائک نے ضلع پنچایت کے اختیارپر افسران کو گھیرتے ہوئے  سوال پر سوال کرتے  ہوئے کہاکہ اگر ایسا ہے تو ضلع پنچایت کی طرف سے انتظامی حکم کی کیا ضرورت ہے ؟سب کچھ آپ ہی طئے کریں، تمام احکامات کو انتظامی امور میں شامل کرلیں، کائی کنی میں پی ڈی اؤ کا عہدہ خالی ہوئے 3مہینے گزرگئے ، ایک عوامی نمائندےکی بات سن کر بغیر کسی پوچھ تاچھ کے جی میں جیسا آئے ویسا کریں گے تو کیسے چلے گا؟۔

اس سلسلے میں ضلع پنچایت کے ایگزکیٹیو افسر محمد روشن نے کہاکہ ضلع کے تمام پی ڈی اؤکے متعلق رپورٹ دینے کے لئے کہاگیا ہے۔ کہاں کہاں عہدے خالی ہیں، کہاں زائد ہیں، کتنے برسوں سے کام کررہے ہیں اس طرح کی مکمل رپورٹ لی جائے گی۔ اگلے 15دنوں میں بھٹکل معاملے کی جانچ کرنے کے بعد ممبران کے سامنے وضاحت پیش کرنے کا تیقن دیا۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔