کاروار:عوامی سطح پر ملیریا کے متعلق بیداری پیدا کرنے کے لئے ملیریا بیداری مہم : جاتھا کا اہتمام

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th June 2017, 9:55 PM | ساحلی خبریں |

کاروار:14/جون (ایس اؤنیوز)ملیریا کے تعلق سے بیداری پید اکرنے کے لئے مہینہ بھر کے لئے مہم منائی جارہی ہے جس کی مناسبت سے کاروار میں عوامی بیداری پیدا کرنے کے لئے بلدیہ صدر گنپتی نائک نے ہری جھنڈی دکھاتے ہوئےملیریا بیداری جاتھا کاافتتاح کیا۔

ضلع انتظامیہ ، ضلع پنچایت ، ضلع محکمہ صحت عامہ ، محکمہ نشرو اطلاعات اور رابطہ عامہ ، سرکاری جی ایس ایم نرسنگ کالج ، آزاد یوتھ کلب کاروار، کے ڈی سی سی ، باپوجی نرسنگ کالج اور جن وکاس سیوا سنستھا کے اشتراک سے ملیریا بیداری ماہانہ مہم منائی جارہی ہے۔ ’’بہتری کے لئے ملیریا کاانسداد‘‘ کے اہم نعرے کو لے کر جاتھا شہر کے اہم سڑکوں سے گزرنے کے بعد محکمہ صحت عامہ کے دفتر پہنچ کر اختتام کو پہنچا۔ ریلی میں نرسنگ کالج کی طالبات نے ملیریا کے متعلق عوام میں بیداری پیدا کرنے والے پلے کارڈ س کو تھامے ہوئی تھیں۔ پروگرام میں اپر ڈی سی ، ایچ پرسن، بلدیہ کی نائب صدر لیلا بائی تھانیکر، ضلع صحت عامہ کے افسر ڈاکٹر رمیش راؤ، منتظمین، عملہ ، طلبا و طالبات وغیرہ شریک تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

کل منگل 7 مئی کو ہوں گے انتخابات؛ تیاریاں مکمل ؛ بھٹکل میں 248 پولنگ اسٹیشنوں میں ہوگی ووٹنگ؛ای وی ایم کے ساتھ پولنگ بوتھوں پر افسران روانہ

  کل منگل کو  لوک سبھا انتخابات کا ملک میں تیسرا مرحلہ اور کرناٹک میں دوسرا مرحلہ ہوگا جس کے دوران ضلع اُترکنڑا سمیت   بیلگام، چکوڈی، باگلکوٹ، بیجاپور، گلبرگہ، رائچور، بیدر، کوپّل، بلاری، ہاویری، دھارواڑ، داونگیرے اور شموگہ میں ووٹنگ ہوگی۔   تمام انتخابی حلقوں میں  پولنگ ...