کاروار: چندرشیکھر نائک نے لیا اُترکنڑا ضلع پنچایت ڈپٹی سکریٹری کاچارج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 2:56 PM | ساحلی خبریں |

کاروار 27/ستمبر(ایس او نیوز) آئی اے ایس افیسر چندرشیکھر نائک نے ضلع پنچایت کے ڈپٹی سکریٹری اورعبوری سی ای او کی حیثیت سے چارج سنبھالا ہے۔ واضح ہو کہ گزشتہ دو مہینوں سے یہ دونوں عہدے خالی پڑے ہوئے تھے۔ اب ان عہدوں پر اس نوجوان افسر کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔

ضلع پنچایت کے لئے ڈپٹی سکریٹری کے طور پر تعینات کیے گئے چندرشیکھر کا تعلق بنگلورو سے ہے۔ سال 2013کے بیاچ میں انہوں نے سول سروس امتحان میں 407 ویں رینک کے ساتھ کامیابی حاصل کی تھی ۔پروبیشنری آئی اے ایس افیسر کے طور پر ضلع بیجاپور میں ان کی تعیناتی اور تربیت ہوئی۔اس کے بعد دھارواڑ میں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر کے طور پر خدمات انجام دی ہیں۔ وہاں سے اب ان کا تبادلہ کاروار ضلع پنچایت میں ہوا ہے جہاں دو اہم عہدوں کا چارج انہوں نے سنبھالا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی