جیوتی رادتیہ سندھیاکی شیوراج سنگھ چوہان سے بند کمرے 45منٹ چلی میٹنگ،قیاس آرائیاں تیز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 12:23 AM | ملکی خبریں |

بھوپال،22جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق مرکزی وزیر اور کانگریس ایم پی جیوتی رادتیہ سندھیا اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے بند کمرے میں ملاقات کی ہے۔سومواررات دونوں نے تقریباََ45منٹ بات چیت کی۔اس میٹنگ کے بارے میں سیاست کی گلیوں میں بحث تیز ہے،میٹنگ کولے کر کئی طرح کی باتیں کی جارہی ہیں، تاہم دونوں رہنما نے اس ملاقات کورسمی بتایا۔دراصل سندھیا پیر رات کو دہلی سے بھوپال پہنچے،اس کے بعدسندھیااچانک سابق وزیراعلیٰ چوہان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ملاقات کے بعدسندھیا نے میڈیا سے کہا کہ ہم دونوں کے درمیان کوئی اختلات نہیں ہے، کوئی تنازعہ نہیں ہے، میں ایسا شخص نہیں ہوں جو انتخابات کی کڑواہٹ کولے کر پوری زندگی گزاروں۔جیسا کہا جاتا ہے کہ رات گئی،بات گئی،اس لیے آگے سوچنا ہوگا۔مدھیہ پردیش کا مستقبل روشن کرنا ہے،سنوارناہے،اس لئے ہمیں سب کو ساتھ لے کرچلناہے، خاص طورپرکانگریس کی ذمہ داری ہے کیونکہ یہ طاقت میں ہے،انتخابی میدان میں کشمکش ہوتی ہے لیکن انتخابات کے بعد سب کو مل کر کام کرناچاہیے۔سندھیا نے چوہان کے ساتھ ہوئی بات کواچھابتاتے ہوئے کہا کہ وہ ہماری ریاست کے وزیراعلیٰ تھے ، ان سے ملنے آیاتھا، بہت سی باتیں ہوئیں،سندھیا سے سوال کیا گیا تھا کہ آیا کانگریس حزب اختلاف کی حمایت ملے گی؟ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کو ہمیشہ اچھی چیزوں کی حمایت کرنی چاہیے اوراس کی کمی کو اجاگر کرناچاہیے،ملک کی جمہوریت میں حزب اختلاف کا کردار اسی طرح اہم ہے جیسا کہ حکمراں پارٹی کا۔مرکز میں کانگریس کا ایک اہم تعاون ہے، توقع ہے کہ بی جے پی کا اسی ریاست میں رہے گا۔سابق وزیر اعلی چوہان نے اس میٹنگ کو ایک باضابطہ دورہ بھی قرار دیا۔اس سے پہلے چوہان کا وزیر اعلی کمل ناتھ کے ساتھ اسٹیج پر جا نا اور سندھیا اور کمال ناتھ کاگرم جوشی سے خیر مقدم کرنابحث میں رہاتھا،یہ ملاقات اب سیاسی گلیاروں میں بحث کا موضوع بن گئی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔