ہیلی کاپٹر اسکینڈل میں ای ڈی کے چارج شیٹ پر عدالت 23 جولائی کو کرے گی غور

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 21st July 2018, 1:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:20/جولائی(ایس او نیوز /ٓئی این ایس انڈیا)دہلی کی ایک عدالت نے وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر رشوت معاملے میں ای ڈی کی طرف سے دائر چارج شیٹ پر 23 جولائی کو نوٹس لے گی ۔ خصوصی جج اروند کمار نے تفتیشی افسر کے موجود نہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملے کو پیر کے لئے درج کر دیا ہے۔ ای ڈی نے کہا کہ اس نے تمام ملزمان کے خلاف الزامات کی حمایت کرنے والے ثبوت ریکارڈ کر لیے ہیں۔ جانچ ایجنسی نے 18 جولائی کو دہلی کی عدالت میں اضافی چارج شیٹ دائر کیا تھا اور اگستاویسٹ لینڈ کے سابق ڈائریکٹرز گیو سپے اور برونوا سپینگنو لینی اور سابق فضائیہ سربراہ ایس پی تیاگی پر وی وی آئی پی ہیلی کاپٹر رشوت معاملے میں خرد برد کا الزام لگایا تھا۔اس نے الزام لگایا کہ 34 بھارتی اور غیر ملکی افراد اور کمپنیوں نے تقریبا دو کروڑ 80 لاکھ یورو تک کا خردبرد کیا ہے ۔ان لوگوں اور کمپنیوں میں سولٹیئر، اطالوی دلال کارلو گیروسا اورگیوڈوہیش گے، ایڈووکیٹ گوتم کھیتان اور اگستاویسٹ لینڈ کی پیرنٹ کمپنی بھی شامل ہیں۔ایجنسی کی جانچ رپورٹ میں یہ دعوی بھی کیا گیا کہ اگستاویسٹ لینڈ نے دو مختلف ۔ مختلف ذرائع سے رشوت دی تھی۔ای ڈی نے اپنے چارج شیٹ میں الزام لگایا ہے کہ مالی خردبرد کئی غیر ملکی کمپنیوں کے ذریعے کیا گیاتھا۔ایجنسی نے کہا کہ معاملے میں وہ اور بھی اضافی چارج شیٹ دائر کر سکتی ہے۔بھارت نے ایک جنوری 2014 کو فن میکانیکا کی برطانوی اگستاویسٹ لینڈ کے ساتھ وہ سودا منسوخ کر دیا تھا جس کے تحت بھارتی فضائیہ کو 12 اے ڈبلیو ۔101 وی وی آئی پی ہیلی کاپٹروں کی فراہمی کی جانی تھی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔