مشہور فلمی اداکار پرکاش رائی کے یوگی کو اپنے سے بڑا ایکٹرکہہ کر مذاق اْڑانے پر بھٹکل میں جوگی سماج کی مذمت؛ پرکاش رائی کو سیاہ جھنڈے دکانے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 9th October 2017, 8:15 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:9/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)فلمی دنیا کے مشہور اداکار پرکاش رائی نے بیان جاری کرتےہوئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیا ناتھ کو پجاری اور اپنے سے بڑا اداکار کہتے ہوئے مذاق اُڑائے  جانے کو لے کر بھٹکل کے   ناتھ پنتھ جوگی سماج کے ریاستی صدر ڈاکٹر کیشوؤ کوٹیشور نے مذمت کی ہے۔

پیر کی شام خانگی ہوٹل میں پریس کانفرنس کے ذریعے بات کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ یوگی آدتیاناتھ ناتھ پنتھ طبقے کے پیروکار اور ایک سنت ہیں، اپنی 25سالہ سیاسی زندگی میں کوئی بھی بڑی حکومتی سہولیات حاصل نہیں کی ہیں، حالیہ اپنے منگلورو دور ے کے دوران معمولی بستر پر سوکر اپنی سادگی ظاہر کی ہے۔ سنت آدتیا ناتھ پر اعتماد کرنے والے ناتھ پنتھ کے کروڑوں پیروکار ہیں، ایک اعلیٰ مقام پر فائز شخصیت کے متعلق پرکاش رائی اپنی تشہیر کے لئے اُن کا مذاق اُڑایا ہے، جس سے ہمیں شدید رنج پہنچا ہے۔

پرکاش رائی کو شیورام کارنت ایوارڈ سے نوازاجارہاہے ، جب کہ شیورام کارنت ملحد تھے یعنی انہوں نے بھگوان کا انکار کیا تھا، اس کے باوجود انہوں نے کبھی کسی کے خلاف بیان بازی نہیں کی۔ڈاکٹر کیشوئو نے اس موقع پر اس بات کا اعلان کیا کہ  منگل کو ایوارڈ حاصل کرنے کوٹاپہنچنے والے  پرکاش رائی کے خلاف سیاہ جھنڈے  دکھائیں جائیں گے اور  خاموش احتجاج کیا جائے گا۔

پریس کانفرنس میں جوگی سماج کے ذمہ داران شیورام بلگار، رمیش جوگی ہیماڑی ، رام ناتھ بلگار وغیرہ وموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی میں منعقدہ انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن کا شاندار پرفارمینس؛ دوسرا مقام حاصل کرنے میں کامیاب

ہبلی میں منعقدہ کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑ (کے یو ڈی) سکینڈ زون انٹرکالج کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھٹکل انجمن انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اینڈ کمپوٹر اپلیکشن (AIMCA) نے شاندارپرفارمینس پیش کرتے ہوئے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔

بھٹکل : کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ ویرپّا موئیلی نے وزیراعظم مودی کو قرار دیا بدھو؛ شکست کے خوف کی وجہ سے بول رہے ہیں جھوٹ پر جھوٹ

  وزیر اعظم نریندر مودی کو بدھو قرار دیتے ہوئے  کرناٹک کے سابق وزیر اعلیٰ اور سابق مرکزی وزیر  ویرپّا موئیلی نے  کہا کہ شکست کے  خوف سے مودی جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔ بھٹکل میں  کانگریس کے  حق میں انتخابی پرچار کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے  موئیلی نے کہا کہ  وزیر اعظم نریندر مودی ...

لوک سبھا انتخابات کو لے کر بھٹکل کے ووٹروں میں بیداری پیدا کرنے شرالی میں چلائی گئی دستخطی مہم

اُترکنڑا لوک سبھا انتخابات میں زیادہ سے زیادہ پولنگ کو یقینی بنانے کے تعلق سے ضلع کے تمام تعلقہ جات میں ووٹنگ بیداری مہم چلائی جارہی ہے، اسی طرح کی ایک ووٹنگ دستخطی مہم پیر کو تعلقہ کے شرالی میں چلائی گئی۔ 

ریاض کے بعد دمام اور جدہ بھٹکلی جماعتوں نے بھی ممبران سے کی ووٹنگ میں حصہ لینے کی اپیل؛ فری ائیرٹکٹ کی بھی پیشکش

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے میں بھٹکل اور اُترکنڑا میں  7/مئی کو ووٹنگ ہوگی ، یعنی وقت بالکل کم بچا ہے۔ ایسے میں ایک طرف  بھٹکل اسوسی ایشن ریاض نے پہل کرتے ہوئے  اپنے ممبران کے لئے جماعت کی طرف سے  ائیر ٹکٹ  کا اعلان کیا،  وہیں دوسری طرف  لوک سبھا انتخابات کی سنگینی کو ...

حادثے کو دعوت دیتا بھٹکل رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے؛ کیا حادثے سے پہلے توجہ دے گی انتظامیہ ؟

  بھٹکل  کا رنگین کٹہ نیشنل ہائی وے   حادثوں کو دعوت دے رہا ہے، مگر  نیشنل ہائی وے اتھارٹی ہو،  آئی آر بی کمپنی  ہو یا پھر تعلقہ انتظامیہ ہو، کوئی اس دعوت نامہ پر توجہ نہیں دے رہا ہے۔