جتندر سنگھ نے کی جموں و کشمیر کے طلباء سے ملاقات
نئی دہلی24ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر جتیندر سنگھ نے دارالحکومت کے دورے پر آئے جموں و کشمیر کے طلبہ کے ایک گروپ کے ساتھ آج بات چیت کی اور نوجوانوں پر مرکوز مرکزی حکومت کے بہت سے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔ان میں زیادہ تر طلبہ 16 سے 20 سال کی عمر کے تھے جو جموں و کشمیر کے مختلف سرکاری اسکولوں یا کالجوں میں پڑھتے ہیں۔ڈاکٹرسنگھ نے بات چیت کے دوران طالب علموں کے سوالوں کے جواب دیے اور موجودہ موضوعات پر اپنے خیالات پیش کیے ۔