جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے لالو کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ رکھا
رانچی 4 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے چارہ گھوٹالہ معاملات میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد کی ضمانت کی عرضی پر فیصلہ جمعہ کو محفوظ رکھ لیا۔ جج نے درخواست گزار کے ساتھ ہی سی بی آئی کی دلیلیں سننے کے بعد اپنا حکم محفوظ رکھ لیا۔ اس سے پہلے 21 دسمبر کو بنچ نے لالو پرساد کی عرضی پر اگلے سماعت چار جنوری کو کرنا طے کیا تھا۔ آر جے ڈی کے صدر لالو پرساد کروڑوں روپے کے چارہ گھوٹالہ معاملات میں مجرم ٹھہرائے جانے کے بعد دسمبر 2017 سے رانچی جیل میں بند ہیں۔