جھارکھنڈ کے وزیر اعلی نے اڑائی قانون کی دھجیاں ،دیوالی کے موقعہ پر دوستوں کے ساتھ بائیک پر گھومے ، نہیں پہنا ہیلمٹ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th October 2017, 9:08 PM | ملکی خبریں |

جمشید پور، 20؍اکتوبر ( ایس او نیوز؍آئی ا ین ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے اعلی وزیررگھوبر داس اپنے آبائی شہر جمشیدپورپر میں دیوالی جیسے اہم تہوا رکو منانا اچھا سمجھتے ہیں اسی بہانے انہیں اپنے اسمبلی حلقہ میں دوستوں اور پرستاروں سے ملنے کا موقعہ مل جاتاہے ۔ دیوالی کی رات جھارکھنڈ وزیراعلی اپنے دوستوں کے ساتھ گھوم رہے تھے ؛ لیکن انھوں نے بائیک کی سواری سے قبل ہیلمٹ پہننا بھول گئے ۔جمشید پور کے باشندگان یوں تو بارش کی وجہ سے اپنے اپنے گھروں میں قید ہوگئے ، تاہم بارش رکنے کے بعد جیسے ہی مطلع صاف ہوا وزیر اعلی اپنے دوست کی بائیک کے ذریعہ اپنے چاہنے والوں سے ملنے نکل پڑے ۔ رگھوبر داس یہاں ایگریکوکالونی میں رہتے ہیں بارش کے بعد وہ اپنے دوستوں کے ساتھ موٹر بائیک سے ہی دوسرے دوستوں سے ملاقات کیلئے نکل پڑے ۔ واضح ہو کہ وہ سرکاری گاڑی میں سوار نہیں تھے ؛ بلکہ نجی موٹر بائیک خود ہی چلا رہے تھے اورٹرانسپورٹ کے قانون کے تحت ہیلمٹ بھی نہیں پہن رکھاتھا ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔