کشمیر: 3 مختلف مقامات پر مسلح تصادم، 6 ملی ٹینٹ اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2019, 12:29 PM | ملکی خبریں |

سری نگر،23؍مارچ (ایس او نیوز؍ یواین آئی )  وادی کشمیر میں جمعرات کی دوپہر سے جمعہ کی صبح تک تین مختلف علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان چھڑنے والی مسلح جھڑپوں میں اب تک 6 ملی ٹینٹ اور ایک 12 سالہ لڑکا ہلاک جبکہ 3 سیکورٹی فورسز اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

شمالی کشمیر میں ضلع بارہمولہ کے کریری اور ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میں دو دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں جہاں کریری تصادم کے دوران سیکورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہوئے وہیں حاجن مسلح تصادم کی جگہ سے ایک بارہ سالہ لڑکے کی جلی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے گڈاپورہ میں جاری مسلح تصادم میں بھی دو ملی ٹینٹوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

جموں وکشمیر پولس نے ضلع بارہمولہ کے کریری میں مارے گئے ملی ٹینٹوں کی شناخت عامر رسول ساکن سوپور بارہمولہ اور پاکستانی رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولس کے مطابق دونوں ملی ٹینٹ ’جیش محمد‘ کے ساتھ وابستہ تھے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق شوپیاں، بانڈی پورہ اور بارہمولہ کے بعض علاقوں میں ملی ٹینٹوں کی ہلاکت کے خلاف مقامی لوگوں کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپیں بھڑک اٹھی ہیں۔ انتظامیہ نے احتیاطی طور پر تینوں اضلاع میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات منقطع کرادی ہیں۔

ریاستی پولس کے ترجمان نے کریری بارہمولہ میں ہوئے مسلح تصادم کے حوالے سے ایک بیان میں کہا ’کلنترا پائین بارہمولہ میں سیکورٹی فورسز اور پولس کے ساتھ تصادم میں مارے گئے ملی ٹینٹوں میں سے ایک کی شناخت عامر رسول ساکنہ سوپور کے بطور ہوئی ہے۔ جھڑپ کی جگہ برآمد شدہ قابل اعتراض مواد سے باور کیا جارہا ہے کہ دوسرا ملی ٹینٹ پاکستان کا رہائشی ہے۔ پولس ریکارڈ کے مطابق مہلوک ملی ٹینٹ کالعدم تنظیم جیش سے وابستہ تھے اور وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں ، عام شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کارروائیوں اور دیگر تخریبی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور اُن کے خلاف کئی کیس بھی رجسٹر ہیں‘۔

بیان میں مزید کہا گیا ’مہلوک ملی ٹینٹ سیکورٹی فورسز پر کئی حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور اُنہیں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کو انتہائی مطلوب تھے۔ تصادم کی جگہ اسلحہ وگولہ بارود اور اے کے 47 رائفلیں برآمد کرکے ضبط کی گئیں‘۔

قبل ازیں ریاستی پولس کے ترجمان نے آپریشن کی تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ حفاظتی عملے کو یہ اطلاع موصول ہوئی کہ ملی ٹینٹ ضلع بارہمولہ کے کلنترا پائین کریری علاقے میں چھپے بیٹھے ہیں تو پولس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طورپر فوراً اس علاقے کو محاصرے میں لے لیا اور اُنہیں ڈھونڈ نکالنے کے لئے کارروائی شروع کی۔

انہوں نے کہا 'فرار ہونے کے تمام راستے مسدود پا کر ملی ٹینٹوں نے حفاظتی عملے پر اندھا دھند فائرنگ شروع کی۔ چنانچہ سلامتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا اور اس طرح سے طرفین کے مابین جھڑپ شروع ہوئی۔ ابتدائی گولیوں کے تبادلے میں تین سیکورٹی فورسز کے اہلکار زخمی ہوئے جنہیں علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا۔ کچھ عرصہ تک جاری رہنے والی اس جھڑپ میں دو ملی ٹینٹوں ہلاک ہوئے'۔

انہوں نے مزید کہا 'تصادم کی جگہ اسلحہ و گولہ بارود اور قابلِ اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں'۔

دریں اثنا ریاستی پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے گریز کریں۔ پولیس کے ایک بیان میں کہا گیا 'عوام سے پُر زور اپیل ہے کہ وہ جائے تصادم پر جانے سے تب تک گریز کیا کریں جب تک اُسے پوری طرح سے صاف قرار نہ دیا جائے کیونکہ پولیس اور دیگر سلامتی ادارے لوگوں کے جان و مال کی محافظ ہے لہذا لوگوں کی قیمتی جانوں کو بچانے کے لئے پولیس ہر ممکن کوشش کرتی ہے۔ چنانچہ ممکن طور جھڑپ کی جگہ بارودی مواد اگر پھٹنے سے رہ گیا ہو تو اُس کی زد میں آکر کسی کی جان بھی جاسکتی ہے۔ اسی لئے لوگوں سے بار بار اپیل کی جاتی ہے کہ وہ جھڑپ کی جگہ کا رخ کرنے سے اجتناب کریں۔ لوگوں سے التجا کی جاتی ہے کہ وہ حفاظتی عملے کو اپنا کام بہ احسن خوبی انجام دینے میں بھر پور تعاون فراہم کریں تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع پیش نہ آسکیں'۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔