مدرسہ میں دہشت گردی کی تعلیم دینے کا الزام عائد کرنے والے وسیم رضوی کو جمعیۃ العلما نے دیا بیس کروڑ ہرجانہ ادا کرنے کا نوٹس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th January 2018, 4:22 PM | ملکی خبریں |

ممبئی،11؍جنوری (ایس او نیوز/پریس ریلیز) ہندوستانی مسلمانوں کی موقر تنظیم جمعیۃ علماء ہند کی مہاراسٹر اکائی کے صدر مولانا مستقیم احسن اعظمی نے آج اتر پردیش شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو قانونی نوٹس بھیج کر ان سے مدرسوں کے تعلق سے وزیر اعظم  نریندر مودی اور وزیر اعلی اتر پردیش یوگی ادتیہ ناتھ کو لکھے گئے مکتوب پر بیس کروڑ روپیہ ہرجانہ طلب کرتے ہوئے ان سے ہندوستانی مسلمانوں سے غیر مشروط معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس بات کیاطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسیوں کو دی۔اخبارنویسوں کو  نوٹس کی  کاپیاں فراہم کرتے ہوئے  گلزاراعظمی نے بتایا کہ   وسیم رضوی کے خطوط سے مسلمانوں خصوصاً علماء کرام کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں اور مدارس دینیہ پر انہوں نے جو الزام عائد کیا ہے وہ  نا قابل قبول ہے ۔

گلزار اعظمی نے بتایا کہ شیعہ وقف بورڈ کے چیئر مین وسیم رضوی نے اپنے میں خط میں  الزام عائد کیا ہے کہ مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے نیزدینی مدارس بجائے ڈاکٹر ،انجینئرپیدا کرنے کے دہشت گرد پیدا کرتے  ہیں لہذا انہیں بند کردینا چاہئے یا پھر انہیں عصری تعلیم سے جوڑ دینا چاہئے جہاں مسلمانوں کے ساتھ ساتھ دیگر قوموں کے بچے بھی تعلیم حاصل کرتے ہیں، گلزار اعظمی نے بتایا کہ  ان کے لگائے گئے  اس طرح کے الزامات  پر مسلمانوں کو سخت اعتراض ہے اور جمعیۃ علماء بطور مسلم نمائندہ تنظیم اس پر سخت اعتراض کرتی ہے ۔

گلزار اعظمی نے کہاکہ ایڈوکیٹ شاہد ندیم کے ذریعہ بھیجے گئے نوٹس میں یہ کہا گیا ہیکہ وسیم رضوی نے بغیر کسی پختہ ثبوت و اعداد و شمار کے وزیر اعظم اور وزیر اعلی کو خط لکھ کر انہیں ہندوستانی مسلمانوں کے تعلق سے شدید گمراہ کرنے کی کوشش کی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

گلزار اعظمی نے کہا کہ ہندوستان کے مختلف صوبوں میں قائم دینی مدارس میں اسلام کی بنیادی تعلیم کے ساتھ حب الوطنی اور دیگر قوموں کے درمیان خوشگوار تعلقات کی تعلیم دی جاتی ہے نیز آج تک ایسا کوئی بھی ثبوت نہیں ملا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ دینی مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم دی جاتی ہے اور مدارس میں سے دہشت گرد جنم لیتے ہیں۔

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے چیئرمین وسیم رضوی کو بھیجے گئے قانونی نوٹس کے تعلق سے ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ انہوں نے صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر مولانا مستقیم احسن اعظمی کی ہدایت پر نوٹس ارسال کیا ہے جس میں وسیم رضوی کو بیس کروڑ روپیہ ہرجانہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان سے مسلمانوں سے مشروط معافی طلب کی گئی ہے بشرط دیگر قانونی چارہ جوئی کاانتبابھی دیا گیا ۔

ایڈوکیٹ شاہد ندیم نے کہا کہ وسیم رضوی کے مکتوب کے بعد سے ایک جانب جہاں عام مسلمانوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے وہیں مدارس کے استاتذہ بھی فکر مند ہیں کہ ان کی تعلیمات پر بھی الزام تراشی کی گئی ہے جس کے سدباب کے لئے  وسیم رضوی کو لیگل نوٹس ارسال کرتے ہوئے ان سے معافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ9؍ جنوری کو تنازعہ میں رہنے کے لیئے مشہور اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی  خوشنودی میں مشغول وسیم رضوی نے وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی اتر پردیش کو خطوط ارسال کرکے ان سے مطالبہ کیا تھا کہ دینی مدارس کو عصری تعلیم(پبلک اسکول) سے جوڑدیا جائے کیونکہ دینی مداس میں دہشت گردی کی ٹریننگ دی جاتی ہے وغیرہ وغیرہ جس کے بعد پورے ملک سے وسیم رضوی کے خلاف آوازیں اٹھنے لگی تھیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔