زیادہ وسائل کے ساتھ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتا ہے اسرو:کرن کمار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 9:44 PM | ملکی خبریں |

حیدرآباد،16؍جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بھارتی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو)کے سابق صدر اے ایس کرن کمار نے کہا ہے کہ اسرو کو اگر زیادہ وسائل مہیا کرائے جائیں تووہ اور بھی تیزی سے کام کر سکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کبھی کبھی لگتا ہے کہ شاید ہم زیادہ تیزی سے ان چیزوں کو کر سکتے تھے لیکن ہمیں دستیاب وسائل کا بھی خیال رکھنا پڑتا ہے اور پھر اس بات کا یقین کرنا ہوتا ہے کہ اس کے لئے وسائل کا زیادہ متاثر کن استعمال ہو، جس کے لئے وہ فراہم کی جاتی ہیں۔اسرو میں چار دہائی سے زیادہ وقت تک خدمات دینے کے بعد اسی ہفتے ریٹائرہوئے کرن کمار نے کہاکہ اس لیے کبھی کبھی آپ کو لگتا ہے کہ اگر اور وسائل مہیا کرائے جاتے تو ہم تھوڑا تیزی سے کام کر سکتے تھے، لیکن اس کا مطلب افسوس جتانا نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ جب میں نے سال 1975میں بھاسکر(سیٹلائٹ) پر کام کرنا شروع کیا تھا، اس کے بعد سے دو دن پہلے (12 جنوری کے پی ایس ایل وی پروجیکشن) تک یہ شاندار رہا۔کرن کمار نے کہا کہ انہوں نے اپنے اس سفر کے دوران نئے منصوبوں، خلائی شعبے اور بنیادی ڈھانچہ ترقی کے میدان میں ملک میں نئی صلاحیتوں کی ترقی اور نگرانی، مواصلات اور نیوی گیشن سے متعلق معاملات پر کام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سفر مشکل رہا لیکن ان میں کامیابی اس عکاسی کی روح تھی کہ ملک کے پاس ٹیکنالوجی کو اپنانے اور اسے اس طریقے سے استعمال میں لانے کا ذریعہ ہے جس کا خواب وکرم سارا بھائی نے دیکھا تھا۔کرن کمار نے کہاکہ ان کے کیریئرمیں کوئی ایک چیز نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ مسلسل جاری عمل ہے۔ہمارے پاس ہمیشہ مستقبل کے لیے ہدف ہوتا ہے جوپہلے حاصل کیے جا چکے ہدف سے بڑا ہوتاہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔