محمداقبال کوعدالتی حراست میں بھیجاگیا
جے پور، 25 فروری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مقامی عدالت نے آئی ایس کو رقم بھیجنے کے الزام میں ریمانڈ پر چل رہے محمد اقبال عرف ٹریول الحق کو آئندہ 10 مارچ تک کے لئے عدالتی حراست میں بھیج دیا۔اے ٹی ایس ذرائع کے مطابق محمد اقبال کو ریمانڈ کی مدت پوری ہونے پر عدالت میں پیش کیاگیاتھا۔ اے ٹی ایس نے ملزم کو عدالتی حراست میں بھیجنے کی درخواست کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔غور طلب ہے کہ تمل ناڈو اور آندھرا پردیش کی اے ٹی ایس پولیس نے مدراس رہائشی محمد اقبال کو گرفتار کیا تھا۔ محمد اقبال راجستھان کے سیکرسے گرفتارکیے گئے آئی ایس کے لئے فنڈبھیجنے کے ملزم جمیل احمد کے رابطے میں تھا۔ جمیل احمد، محمد اقبال کے ذریعے حوالہ سے آئی ایس کو رقم بھیجنے کا الزام ہے۔