شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بننے کی ہندوستان میں بے پناہ صلاحیت:وینکیانائیڈو 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th March 2018, 10:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 10مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے کہا ہے کہ ہندوستان میں شمسی توانائی کے شعبے میں لیڈر بننے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے۔ انہوں نے یہ بات آج اترپردیش کے نوئیڈا میں انڈین الیکٹریکل اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ایسو سی ایشن کی جانب سے الیکراما (ای ایل ای سی آر اے ایم اے)اجلاس کے افتتاحی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی ہے۔کامرس اور صنعت کے وزیر جناب سریش پربھو اور دیگر شخصیات اس موقعے پر موجود تھیں۔نائب صدر جمہوریہ نے کا کہ بجلی کے سازو سامان کی صنعت میں پیداوار، ٹرانسمیشن ، تقسیم اور متعلقہ اشیا شامل ہیں اور یہ صنعت براہ راست پانچ لاکھ بلاواسطہ طور پر 10 لاکھ اور پوری صنعت میں 50 لاکھ سے زائد افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس صنعت کو درآمدات سے مسابقت ہے اور گھریلوصنعت کویکساں مواقع کی فراہمی کے لیے کوشاں ہے۔ مجھے یقین ہے کہ یہ شعبہ اس موقع پر کھرا اترے گا اور بین الاقوامی معیار کو یقینی بنائے گا۔نائب صدر جمہوریہ نے کہاہے کہ حکومت نے متعدد اقدامات کیے ہیں جن کے سبب عالمی بینک کے بجلی کے اعداد و شمار کے حصول میں سہل انگیزی سے متعلق درجہ میں بہتری آئی ہے اور یہ 99 سے 26 ویں مقام پر پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر 2017 کے آخر تک 18452 میں سے صرف1370گاؤں کی بجلی کاری باقی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔