اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوں :پرینکا گاندھی 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 7th February 2019, 1:14 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5 /فروری (ایس اونیوز /آئی این ایس انڈیا) رابرٹ واڈرا سے ای ڈی کی پوچھ گچھ کے درمیان کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ کو کہا کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہیں۔ سیکرٹری جنرل مقرر ہونے کے بعد پہلی بار کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچی پرینکا نے نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ :’میں اپنے شوہر کے ساتھ کھڑی ہوں ‘۔ غور طلب ہے کہ منی لانڈرنگ کے الزام کے تحت ای ڈی واڈرا سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ واڈرا کو عدالت نے پہلے ہی 16 فروری تک کے لئے پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ ادھر پرینکا گاندھی نے بدھ کو پارٹی ہیڈکوارٹر پہنچ کر ذمہ داری سنبھالی ۔ان کے کانگریس ہیڈکوارٹر پہنچنے کے ساتھ ہی بڑی تعداد میں کانگریس کارکن جمع ہو گئے اور ’پرینکا گاندھی زندہ باد‘ اور’ پرینکا نہیں یہ آندھی ہے، دوسری اندرا گاندھی ہیں‘کے نعرے لگائے ۔اس سے قبل پارٹی کے جنرل سکریٹری جیوتی رادتیہ سندھیا نے بھی دفتر پہنچ کر عہدہ سنبھالا۔ حال ہی میں پرینکا کو سیکرٹری جنرل انچارج (مشرقی یوپی) اور سندھیا کو مغربی یوپی کا سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔