مہاراشٹرا: محکمہ تعلیمات کی کتاب میں حضرت محمدؐ کی خیا لی تصویر سے ہنگامہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th October 2018, 11:01 AM | ملکی خبریں |

اورنگ آباد،17؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) حکومت مہاراشٹرا کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے ’سر وشکشا ابھیان‘ کے بک لیٹ ’ آدرش گوشٹھی‘ ( بمعنی مثالی کہانیاں ) میں حضر ت محمدؐ کی خیا لی تصویر شائع کیے جانے پر مسلمانوں کے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسری دو کتابوں میں دیگر دو عظیم ہستیوں کی بھی بےحرمتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس سلسلے میں کتابوں کو فوری کالعدم قرار دے کر ضبط کرنے اورخاطیوں کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے ساتھ ساتھ مہاراشٹرا کے وزیرتعلیم ونود تاوڑےکو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں راشٹر وادی کا نگر یس پارٹی کے ریا ستی ترجمان عمرکمال فاروقی نے حکو مت مہارا شٹرا کے محکمہ تعلیمات کے تحت شائع کی گئی کتابو ں پر اپنے شدید غم وغصّہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے ’ سر وشکشا ابھیان ‘ کے تحت شائع تین کتابوں میں 3 عظیم ہسیتوں کی بےحرمتی کی گئی ہے جو تین الگ الگ مذاہب سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت ان کتابوں کوکا لعدم قرار دے کر فوراً ضبط کرے اور وزیر تعلیم ونودتاوڑے کو برطرف کرے، نیز مسلمان، مراٹھا اور وارکری سماج کے جذبات کو مجروح کرنے والے خاطیوں کے خلاف فوری کاروائی کرے۔

واضح رہے کہ ’مہا راشٹر ودیاپراد ھیکر ن‘ کی جا نب سے شائع کردہ کتاب ’ آ درش گوشٹھی‘ میں پیغمبر ِاسلام کی خیالی تصویر بنائی گئی ہے ۔اسی طرح ’ سنتا نچے جیون پر سنگ‘ نامی کتاب میں سنت تُکا رام مہا راج اور ان کی اہلیہ کے بارے میں نازیبا کلمات و الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے اور ’ سمرتھ شری رام داس سوامی‘ کتاب میں چھترپتی شری سنبھا جی مہاراج کی بےحرمتی و کردارکشی کی گئی ہے۔

اس پورے معاملہ میں عمرکمال فاروقی نے مذکورہ تینوں کتابوں کے ناشر مہاراشٹر ’ودیا پرادھیکرن‘، محکمہ تعلیمات اور وزیر تعلیم کی شدید لفظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دیویند فڑنویس حکومت جان بوجھ کر با لقصد مہاراشٹر کے عوام اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا کام کر رہی ہے ۔ انھوں نے وزیرعلیٰ مہاراشٹر سے ’مہاراشٹر ودیا پرادھیکرن‘ کے ذمہ داروں اور ’سرو شکشا ابھیان‘ کے افسروں کے خلا ف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ۔

عمر کمال فاروقی نے اس کے علاوہ یہ بھی کہا کہ ’’ آدرش گوشٹھی ‘ میں پیغمبر ِ اسلام کا واقعہ تو صحیح لکھا گیا ہے لیکن اس کے ساتھ ان کی خیالی تصویر مسلما نوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہچانے کیلئے شامل کی گئی ہے ۔ عمرفاروقی کا کہنا ہے کہ نبی کریم کی تصویر یا خاکہ بنانا اسلام میں منع ہے ۔ اس لئے فوری طور پر اس کتاب سے اس خیالی تصویر کو حذف کیا جائے ۔ اسی طرح دیگر کتابوں میں چھترپتی سنبھاجی مہاراج نیز سنت تکارام مہاراج اور انکی اہلیہ کے بارے میں لکھے گئے نازیبا الفاظ سے متعلقہ کتاب کو پاک کیا جائے۔

عمر فاروقی نے مزید کہا کہ ان تینوں کتابوں سے الگ الگ 3 مذہبی اکائیوں کے عوام کے جذبات کوٹھیس پہنچی ہے نیز ان واقعات سے آنے والی نسلوں کے ذہنوں کو خراب کر نے کی سعی کی گئی ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں راشٹروادی ودیارتھی کانگریس ریاستی سطح پر احتجاجی تحریک شر وع کررہی ہے ۔کسی بھی صورت میں محکمہ تعلیمات کی ان فاش غلطیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔