جاٹوں کے خلاف مقدمات واپس لینے پر اندرون خانہ ہی تنازعہ، سجدہ ریز ہوتی ہریانہ سرکار پر پارٹی کے ایم پی نے اٹھایا سوال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th February 2018, 11:12 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 14فروری ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )جاٹوں کے خلاف 70سے زائدکیسز واپس لینے پر بی جے پی کے صدر امیت شاہ کی ریلی سے پہلے رہنما راج کمار سینی نے اپنی ہی حکومت کے خلاف محاذ کھول کر اندرون خانہ سراسیمگی پھیلادی ہے ۔ واضح ہو کہ انہوں نے آل انڈیا جاٹ ریزرویشن سنگھرش سمیتی کی تحریک کی انتباہ کے درمیان ہریانہ حکومت کی طرف سے جاٹوں پر ریکارڈ 70 سے زائد کیس واپس لینے پر سوال اٹھائے ہیں۔ رہنما راج کمار سینی کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی حساس معاملہ ہے، حکومت کو دباؤ میں آکر جاٹوں کے اوپر درج کیس واپس نہیں لینے چاہئے. انہوں نے کہا کہ اس سے ریاست کی دیگر 35 برادری کے لوگوں کے سامنے حکومت کے تئیں غلط پیغام جا رہا ہے۔ واضح ہوکہ جاٹوں کے خلاف درج 70 مقدمات کو واپس لینے سے 822 لوگوں کو راحت ملے گی، پہلے بھی تقریبا 200 مقدمے واپس لیے جا چکے ہیں۔غور طلب ہے کہ ہریانہ کی کھٹر حکومت نے فروری 2016 میں جاٹ تحریک کے دوران واقع تشدد کے سلسلے میں درج تمام معاملات کو واپس لینے کا فیصلہ لیا ہے۔ کچھ دن پہلے جاٹ لیڈروں کے ساتھ ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ منوہر لال کھٹر نے یہ اعلان کیا۔ اس کے بعد ہی جاٹ تنظیم نے 15 فروری کو جیند میں ہونے والی ریلی ملتوی کر دی تھی ،دراصل اسی دن امیت شاہ جیندمیں ایک موٹر سائیکل ریلی کرنے والے ہیں، جاٹ تنظیم نے امیت شاہ کی ریلی نہ ہونے دینے کا اعلان کیا تھا، جس سے کھٹرسرکارخوف زدہ ہوکر یہ فیصلہ لینے پر مجبور ہوگئی ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔