جھارکھنڈ سے روزگار کی تلاش میں آئی نابالغہ کو بیچنے کی کوشش، دہلی میں ہوئی عصمت دری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th August 2018, 12:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،9؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جھارکھنڈ کے گملا گاوں کی ایک نابالغہ کو روزگار کے لئے دلال کے چکر میں آکر دہلی جانا کافی مہنگا پڑ گیا۔ طویل عرصہ تک کام کرنے کے باوجود اسے پیسے نہیں دئے گئے اور دلال نے معصوم لڑکی کو ایک کمرے میں بند کر اس کی عصمت دری کی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔ پھر یہ صحیح وقت پر چائلڈ ہیلپ لائن کے ذریعہ چائلڈ ویلفیئر افسر کے رابطے میں آگئی۔

گملا کے سیسائی تھانا علاقہ کے پتراٹولی کی رہنے والی ایک معصوم نابالغہ کو رنجیت اپنے ساتھ کام دلانے کے بہانے دہلی لے گیا۔ وہاں پہلے تو اس نے اسے ایک کمرے میں قید کر لیا۔ علاوہ ازیں اس کی عصمت دری کی اور اسے کام پر لگا دیا۔ لیکن اسے کافی دن کام کرنے کے سبب ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ فی الحال نابالغہ چائلڈ ہیلپ لائن کے رابطے میں آئی، جس کے بعد کاروائی کے بعد اسے گملا چائلڈ ویلفیئر افسر کے ذریعہ واپس گملا لایا گیا۔ معصوم کا کہنا ہے کہ رنجیت اس کے ساتھ مار پیٹ بھی کرتا تھا۔

نابالغہ نے بتایا کہ اس کے والدین کی موت بہت پہلے ہو گئی تھی۔ اس کے بعد وہ مجبوری کے تحت اپنے ماما کے ساتھ رہتی تھی۔ اسی درمیان رنجیت نے اس کے ماما کو ورغلا لیا اور اس کو روزگار دلانے کے نام پر دہلی لے گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔