اپوزیشن کے الزامات مسترد،آدھار ترمیمی بل ایوان میں پیش، ترنمول کانگریس نے کہا،حکومت کابل سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd January 2019, 11:18 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی2جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)حکومت نے آدھار ترمیمی بل کو بنیادی حقوق کی خلاف ورزی سے متعلق اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے آج لوک سبھا میں کہا کہ یہ ترمیمی بل آدھار معاملے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق لایا گیا ہے۔قانون اور انصاف کے وزیر روی شنکر پرساد نے ایوان میں انا ڈی ایم کے اور تیلگو دیشم پارٹی کے اراکین کے ہنگامے کے درمیان ہی آدھار اور دیگر قوانین(ترمیمی) بل 2018 پیش کرنے کی اجازت مانگی ، جس کی کانگریس، ترنمول کانگریس اورریولیوشنری سوشلسٹ پارٹی نے مخالفت کی۔ترنمول کانگریس کے سوگت رائے نے الزام لگایا کہ حکومت کا یہ ترمیمی بل سپریم کورٹ کے 26 ستمبر2018 کے فیصلے کے خلاف ہے۔ مسٹر رائے نے کہا کہ حکومت کو یہ بل پیش نہیں کرنا چاہئے۔کانگریس کے ششی تھرور نے بھی بل کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ آدھار شناخت نہیں بلکہ استناد کا عمل ہے۔ مسٹر تھرور نے بل لانے کی یہ کہتے ہوئے مخالفت کی کہ سب سے پہلے حکومت کو ڈاٹا سیکورٹی سے متعلق قانون لانا چاہئے۔ آر ایس پی کے این کے پریم چندرن نے کہا کہ آدھار ترمیمی بل عام آدمی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔اس کے بعد مسٹر پرساد نے کہا کہ یہ ترمیمی بل کسی طرح سے عام آدمی کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ترمیمی بل سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ آدھار سے ستر ہزار کروڑ روپے کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے ڈاٹا سیکورٹی قانون کے متعلق اپوزیشن کے خدشات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ متعلقہ بل تقریباً تیار ہے اور جلد ہی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد ایوان میں بل پیش کردیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...