گوا کانگریس پارٹی کامت کے دفاع میں آگے آئی
پنجی، 19 نومبر ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گوا کانگریس سابق وزیر اعلی دگمبر کامت کے دفاع میں آج سامنے آئی ہے، جس میں وہ کئی کروڑ روپے کے کان کنی گھوٹالے میں پولیس کی تحقیقات کا سامنا کر رہے ہیں۔کرائم برانچ کی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) نے کامت کو 21 نومبر کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا ہے۔کامت موجودہ ممبر اسمبلی ہیں اور انہوں نے پیشگی ضمانت کے لئے ضلع عدالت میں عرضی دائر کی ہے۔ درخواست پر کل سماعت کی جائے گی۔کانگریس لیڈر پر ریاست میں لوہ ایسک کان کنی کے متعلق تحریر کی تجدید کے لئے درخواست بھیجنے میں ہوئی تاخیر کو وزیر اعلی کے طور پر معاف کرنے کا الزام ہے۔گوا کانگریس صدر شانتا رام نائیک نے صحافیوں کو بتایا کہ پہلی نظر میں ایسا لگتا ہے کہ کامت نے کان کنی کے متعلق تحریر کی تجدید میں تاخیر کو معاف کرنے کے لئے نیم عدالتی طاقتوں کا استعمال کیا تھا۔نائیک نے کہا کہ نیم عدالتی اتھارٹی کے طور پر وزیر اعلی کے پاس (کان کنی پٹوں کی تجدید میں) تاخیر کو معاف کرنے کا پاورہے ۔میں نے پہلی بار سنا ہے کہ ایسا کرنا جرم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ نیم عدالتی کام ہے، نہ کہ جرم ۔' انہوں نے دعوی کیا کہ کامت کے خلاف مذکورہ مقدمہ مکمل طور پر سیاسی نوعیت کا ہے اور اس کے پیچھے سیاسی حسد کا ہاتھ ہے ۔