فرید آباد:بوائے فرینڈ کے سامنے معشوقہ کی عصمت دری
فرید آباد ،20؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہریانہ میں ریواڑی اجتماعی عصمت دری معاملہ ابھی ٹھنڈا بھی نہیں پڑاکہ قومی راجدھانی دہلی سے ملحق فریدآباد میں منگل کی دیر شب ایک 20سالہ لڑکی کے ساتھ دو لڑکوں کے ذریعہ اعصمت دری کئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اس اجتماعی عصمت دری معاملہ میں بلبھ گڑھ پولس نے متاثرہ کے بوائے فرینڈ سمیت چار پانچ نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ خبر لکھے جانے تک کسی بھی ملزم کی گرفتاری نہیں ہو سکی تھی۔ ذرائع کے مطابق پولس کو ایسے کچھ ثبوت ملے ہیں ، جن کی بنیاد پر جلد ہی گرفتاری ممکن ہے۔ بلبھ گڑھ ڈی سی پی راجیش کمار نے بتایا کہ متاثرہ کی عمر تقریباً 20برس ہے۔ وہ منگل کی شب اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر سیکٹر۔3سے چل کر گروگرام کینال کے راستے آئی ایم ٹی کے قریب پہنچے تو وہاں پر چار پانچ لڑکوں نے انہیں روک لیا۔ ان میں سے تین لڑکے اس کے بوائے فرینڈ کے پاس کھڑے ہو گئے اور ان میں ایک لڑکی جھاڑیوں میں کھینچ کر دور تک لے گیا اور جبراً اس کی عصمت دری کی۔ اس کا کہنا ہے کہ جب عصمت دری کرکے پہلا والا لڑکا واپس آگیا دو دوسرے لڑکے نے اس کی آبروریزی کی۔ اسی طرح چاروں لڑکوں نے ایک ایک کرکے اس کی اجتماعی عصمت دری کی۔ واضح ہو کہ سیکٹر ۔3میں متاثرہ اور اس کا بوائے فرینڈ کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ دونوں ایک ہی ساتھ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت بھی کرتے ہیں۔ اس معاملہ میں پولس نے متاثرہ کے بوائے فرینڈ سمیت 5لڑکوں کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔