فرضی پاسپورٹ معاملے میں گینگسٹر چھوٹا راجن کو 7سال کی سزا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 26th April 2017, 3:08 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:25/اپریل (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)خصوصی عدالت نے گینگسٹر چھوٹا راجن اور دیگر کو فرضی پاسپورٹ معاملے میں 7سال کی سزا سنائی ہے۔اس سے قبل چھوٹا راجن اور تین دیگر ریٹائرڈ نوکرشاہوں کو ایک خصوصی عدالت نے فرضی ہندوستانی پاسپورٹ بنوا کر حکومت کو ٹھگنے کے معاملے میں پیر کو مجرم ٹھہرایا گیا تھا۔خصوصی جج وریندر کمار گوئل نے تین ریٹائرڈنوکرشاہ، جے شری دتاتریہ رہاتے، دیپک نٹورلال شاہ اور للتا لکشمن کو مجرمانہ سازش کے ذریعہ فرضی پاسپورٹ حاصل کرنے میں راجن کی مدد کرنے کا مجرم قرار دیا تھا۔فیصلہ سنانے کے فورا بعد عدالت نے تینوں نوکرشاہوں کو فوری طور پر حراست میں لینے کو کہاہے۔عدالت کے کمرے میں موجود تینوں نوکر شاہ رو پڑے، تینوں فی الحال ضمانت پر باہر ہیں۔فی الحال عدالتی حراست میں تہاڑ جیل میں بند 55سالہ راجن عرف راجندر سداشیو نکلجے سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئے تھے۔چاروں کو تعزیرات ہند کے تحت دھوکہ دہی، فرضی دستاویزات کا استعمال اصلی کے طور پر کرنے، ٹھگی کے لیے جعل سازی کرنے، اہم سیکورٹی دستاویزات یا وصیت کی فرضی نقل کرنے، بھیس بدل کر ٹھگی کرنے اور مجرمانہ سازش رچنے اور پاسپورٹ قانون کی دیگر دفعات کے خلاف ورزی کا مجرم قرار دیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے: محبوبہ مفتی

  پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا کہنا ہے کہ بی جے پی لوگوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے کے بجائے مذہب کے نام پر الیکشن لڑ رہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا الیکشن کے پہلے تین مرحلوں میں بی جے پی بری طرح سے ہار رہی ہے ان کا کہنا تھا: 'اننت ناگ – راجوری – پونچھ میں ...

کیا بی جے پی تیسرے مرحلے کو آخری مرحلہ سمجھ کر شکست قبول کرے گی؟اکھلیش یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے منگل کو اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے لیے 10 سیٹوں پر ووٹنگ کے بعد، سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت تنقید کی ہے۔ ایک طرف ایس پی لیڈر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شکست کا منشور جاری کیا ہے تو ...

راہل گاندھی کا مودی کو اڈانی اور امبانی کے ہاں ای ڈی اور سی بی آئی بھیجنے کا چیلنج

اڈانی اور امبانی کے حوالے سے بدھ کو راہل گاندھی کو نشانہ بنانا وزیراعظم نریندر مودی کو مہنگا پڑ گیا۔ راہل گاندھی نے  اس کا ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے  وزیراعظم کوچیلنج کیا کہ وہ اڈانی اور امبانی کے خلاف جانچ کیوں نہیں کرواتے،ان کے ہاں ای ڈی ،  سی بی آئی  اور انکم ٹیکس محکمہ ...

بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے بدھ (8 مئی) کو رائے بریلی میں انتخابی تشہیر کے لیے منعقدہ ایک جلسۂ عام سے خطاب کیا۔ اس موقع پر انہوں نے بی جے پی و پی ایم مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی پوری مشینری راہل گاندھی سے متعلق جھوٹ پھیلانے میں مصروف ہے۔ نریند مودی ...

بی جے پی ووٹ خریدنے کے لیے لوگوں کو 5000، 10000 اور 15000 روپے تک دے رہی؛ ممتا بنرجی کا سنگین الزام

مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ترنمول کانگریس چیف ممتا بنرجی نے بدھ کے روز بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی لوگوں کو پیسے دے کر ان کے ووٹ خرید رہی ہے۔ ترنمول کانگریس امیدوار متالی باگ کی حمایت میں آرام باغ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے یہ ...