گنگا کی صفائی :غیر معینہ بھوک ہڑتال جاری

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 5th November 2018, 10:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)بی جے پی نے اپنے انتخابی وعدوں میں گنگاکی صٖفائی کابھی وعدہ کیاتھا،مودی نے ماں گنگانے بلایاہے کاجذباتی بیان بھی وارانسی میں دیاتھا،حکومت آنے پروزارت بھی بنی لیکن صورت حال یہ ہے کہ گنگاکی صفائی کے لیے بھوک ہڑتال کرنے پرلوگ مجبورہیں۔ گنگا کی صفائی اور ہموار بہاؤ کو لے کر اتراکھنڈ رشی کیش اورکنکھل ہری دوار میں غیر معینہ بھوک ہڑتال پیرکوبھی جاری ہے۔ اس مسئلہ کو لے کر گنگوتری سے گنگا ساگر کی یاترا اور دیگر پروگراموں کا انعقاد کم از کم سات ریاستوں میں کیا گیا ہے۔سنت گوپال داس کے اپواس کو پیر کو 135 دن ہو گئے جبکہ برہمچاری آتمبودھانند سرسوتی کی ماترسدن آشرم میں بھوک ہڑتال 24 اکتوبر سے جاری ہے۔آشرم کے ترجمان برہمچاری دیانند نے پیر کو بتایا کہ سنت گوپال داس کو ہفتہ کو ہری دوار کے جال گرانٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں سے انہیں ایمس رشی کیش میں شفٹ کر دیا گیا۔ترجمان نے ’یو این آئی‘سے مسٹرداس کی شکایت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا’’ رشی کیش ایمس میں پیر کی صبح کچھ ڈا?ٹروں نے مسٹر داس کو کچھ ادویات ?ھلان? چاہی تو انہوں نے انکار کر دیا اور انکار کرنے پر ان کے ساتھ جھگڑا کیا گیا‘‘۔اس درمیان’واٹرمین آف انڈیا‘ کے نام سے مشہور ڈاکٹر راجندر سنگھ نے بتایا کہ’ گنگا سدھ بھاؤنا یاترا‘ اتوار کی رات کو کانپور پہنچ گئی۔اس صنعتی شہر میں پورے دن بیداری پروگرام اور میٹنگوں کے بعد الہ آباد کے راستے آج رات اس کے فتح پور پہنچنے کا پروگرام ہے۔مسٹر سنگھ نے بتایاہے کہ آنجہانی پروفیسر جی ڈی اگروال کی جانب سے شروع کی گئی ہڑتال کا وسیع پیمانہ پراس کا اثر سامنے آ رہا ہے ،کافی تعداد میں لوگ اس پروگرام میں شامل ہو رہے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔