چار مکتوب کے ذریعے بہار کے ووٹر تک پہنچیں گے لالو پرساد یادو

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th December 2018, 3:00 AM | ملکی خبریں |

پٹنہ:9/دسمبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)2019 لوک سبھا انتخابات کا بگل بجنے میں صرف چند ماہ باقی ہیں، ایسے میں اب آر جے ڈی کو ان سربراہ لالو پرساد یادو کی کمی محسوس کی جارہی ہے ۔ آر جے ڈی بہار میں لوک سبھا انتخابات کی تیاری میں لگ گئی ہے اور اجلاسوں کا دور جاری ہے، لیکن ہر تیاری کے درمیان لالو یادو کی غیر موجودگی سب کو محسوس ہو رہی ہے۔ اسی کے تحت پٹنہ میں آر جے ڈی کے پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ ہوئی، جس میں اس بات کا فیصلہ کیاگیا کہ آنے والے دنوں میں لالو پرساد یادو بہار کے تمام ووٹروں سے روبرو ہوں گے؛ لیکن اس وقت وہ خود نہیں بلکہ چار خطوط کے ذریعے ان تک پہنچیں گے۔ پارٹی کی میٹنگ میں ہی ہفتہ کو اس بات کا فیصلہ لیا گیا کہ ریاست کی تمام پنچایتوں میں جلد ’لالوسندیش چوپال ‘لگایا جائے گا۔ جہاں لالو کے چار مکتوب کو عوام کے لئے پڑھا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق لالو پرساد یادو کو چارہ گھوٹالے کے معاملے میں جیل میں بند ہیں اور فی الحال رانچی کے ہسپتال میں اپنا علاج کروا رہے ہیں۔ انہوں نے اپنے ووٹروں کے لئے چار خط لکھا ہیں۔ ان خطوط میں لالو نے اپوزیشن پارٹیوں کی سازش کا ذکر کیا ہے۔ لالو اپنے ووٹروں کو خط کے ذریعے یہ بتانا چاہتے ہیں کہ کس طرح مخالفین نے انہیں چارہ گھوٹالے کے معاملے میں سازش کے تحت پھنسایا ہے ۔ ان خطوط میں لالو نے اپنے ووٹروں کو پیغام دینا چاہا ہے کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں ملک میں بی جے پی اتحاد کو کس طرح سے شکست کرنا ہے۔اس کو لے کر بھی پارٹی کارکنوں اور عوام کو’’ منتر‘‘ دیا جائے گا۔آر جے ڈی ریاستی صدر رام چندر پوروے کی صدارت میں پارٹی عہدیداروں کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ’’ لالو سندیش چوپال‘‘ کو تمام پنچایتوں میں کامیاب بنانے کے لئے پارٹی کے تمام لیڈر زور شور سے لگ جائیں اور گاؤں گاؤں کا دورہ کریں۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔