بی جے پی لیڈر بھگوان کو بھی نہیں بخشتے :پرمود تیواری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 2nd December 2018, 2:22 PM | ملکی خبریں |

پریاگ راج، 2/دسمبر(ایس او نیوز/یواین آئی) کانگریس کے سینئر لیڈر اورسابق راجیہ سبھا رکن پرمود تیواری نے ہفتہ کو کہا کہ اقتدار کے لالچ میں ذات اور مذہب کے نام پر لوگوں کے درمیان دوری پیداکرنے والی بی جے پی کے لیڈروں نے خالص ذاتی مفاد کے لئے بھگوان کو بھی نہیں بخشا ہے ۔مسٹر تیواری نے یواین آئی سے کہا کہ بی جے پی پہلے انسانوں کو لڑاتی ہے ۔ لڑانے کے لئے وہ انہیں ذات اور مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرتی ہے اب اس سے بھی اس کا کام نہیں چل رہا ہے تو اب بھگوان کو ذات اور مذہب کی بنیا دپر تقسیم کر رہی ہے ۔ انہوں نے ریاست کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے ہنومان جی کو دلت اور پسماندہ بتائے جانے پر اپنے دکھ کا اظہارکیا۔انہوں نے اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سیاست میں اس حد تک نیچے گر جائے گی یہ کسی نے سوچا نہیں تھا۔ یہ کافی تعجب خیز بات ہے ۔ کیا اب بھگوان بھی ذات اور مذہب میں بانٹ دئیے جائیں گے اس قسم کی بیان بازی بی جے پی کی اخلاقی گراوٹ کی جیتی جاگتی مثال ہے ۔ ان کی اس حرکت سے اس بات کا بھی اندازہ ہوتا ہے کہ اب ان کے پاس عوام سے ووٹ مانگنے کا کوئی بھی ایجنڈا نہیں بچاہے ۔سابق راجیہ سبھا ممبر نے کہا کہ گذشتہ انتخاب سے قبل عوام سے کئے گئے وعدے کیا انہیں یاد نہیں ہیں۔ انہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ لوگوں کو15لاکھ روپئے ملے ؟ ہر سال ایک کروڑ بے روزگاروں کو روزگار ملا؟۔ اپنے جوانوں کے ایک سر کے بدلے پاکستان کے10جوانوں کے سر لائے ؟۔کیا کچھ ہوا؟۔مسٹر تیواری نے کہا کہ وہ چھتیس گڑھ میں تھے ۔ بھگوان کو ذات اور مذہب کے نام پر بانٹنے کو لیکر انہوں نے راجستھان میں محسوس کیا کہ بی جے پی کولے کر جہاں پہلے بدلاو کی لہر تھی۔ وہاں لوگوں میں اب اشتعال اور غصہ ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...