نئے سال کی پارٹی میں خواتین کو گولی مارنے کے معاملے میں جے ڈی یو کے سابق ممبر اسمبلی گرفتار

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd January 2019, 8:51 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،3 جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی قومی دارالحکومت علاقہ کے فتح پور بیری علاقے کے مانڈی گاؤں کے فارم ہاؤس میں فائرنگ کے معاملے میں جے ڈی یو کے سابق ممبر اسمبلی راجو سنگھ اور اس کے ڈرائیور ہری سنگھ کو یوپی میں گورکھپور کے پاس کشی نگر سے پکڑا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نئے سال کی پارٹی کے دوران راجو سنگھ اور ہری سنگھ دونوں فائرنگ کر رہے تھے۔ڈرائیور رائفل سے فائر کر رہا تھا اور راجو سنگھ پستول چلا رہا تھا۔آٹھ سے 10 راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔ خاتون کو جو گولی لگی ہے وہ22 بور والی ہے، جو راجو سنگھ چلا رہا تھا۔ فائرنگ کے بعد پارٹی میں موجود کسی بھی شخص نے پولیس کو فون نہیں کیا۔جب خاتون کو وسنت کنج کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا تب اسپتال کی جانب سے فون آیا۔اس معاملے میں سابق ممبر اسمبلی کی بیوی کو بھی گرفتار کیا جائے گا، جس نے ثبوت مٹانے میں مدد کی تھی۔خون صاف کرنے میں راجو سنگھ کی بیوی، نوکر اور ڈرائیور کی مدد کی تھی۔

سابق ممبر اسمبلی کی بیوی بہار سے ایم ایل سی رہ چکی ہے۔سب کو گرفتار کیا جائے گا۔نئے سال کی پارٹی میں تقریبا 70 لوگ تھے۔کسی ایک شخص نے سابق ممبر اسمبلی سے کہا بھی تھا کہ آپ کی عادت ہے فائرنگ کرنے کی، بتا دینا ہم سائڈ ہو جائیں گے۔اس کے بعد لوگ رقص کرنے لگے۔اسی دوران راجو سنگھ نے گولی چلا دی اور خاتون کو لگ گئی۔سابق ممبر اسمبلی پر پہلے سے قتل اور قتل کی کوشش کے پانچ کیس درج ہیں۔وہ ہر خاص موقع پر فائرنگ کرتا ہے۔اس سے ایک پستول، دو رائفل اورتقریباً 800 کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔ راجو سنگھ تین بار ایم ایل اے رہ چکا ہے۔پولیس نے ڈرائیور ہری سنگھ اور گھریلو ملازم رامیدر سنگھ کو بھی گرفتار کیا ہے۔مانڈی گاؤں کے فارم ہاؤس میں نئے سال کی پارٹی کے دوران خاتون ارچنا گپتا کو گولی لگی تھی۔واقعہ کے بعد ملزم جے ڈی یو کے سابق ممبر اسمبلی راجو سنگھ فرار ہو گیا تھا۔گولی ارچنا کے سر میں لگی۔اسکو وسنت کنج کے فورٹس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ارچنا کا علاج جاری ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے والی ہے، وزیر اعظم مودی خوفزدہ: تیجسوی یادو

 بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے وزیر اعظم مودی کو نشانہ پر لیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 4 جون کو این ڈی اے حکومت گرنے جا رہی ہے۔ تیجسوی یادو پٹنہ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

وقت بدل رہا ہے، دوست دوست نہ رہا، پی ایم مودی کے بیان پر ملکارجن کھرگے کا جوابی حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے اڈانی-امبانی کے حوالے سے راہل گاندھی پر وزیر اعظم مودی کی تنقید کا سخت جواب دیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت بدل رہا ہے۔ انتخابات کے تین مراحل ہو چکے ہیں اورمودی جی اپنے ہی دوستوں پر حملہ آور ہو گئے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ...

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حتمی ڈیٹا جاری، آسام میں سب سے زیادہ 81، یوپی میں سب سے کم 57 فیصد ووٹنگ

لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (7 مئی) کو مکمل ہو گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے رات 11.40 بجے جاری حتمی اعداد و شمار کے مطابق 11 ریاستوں کے 93 لوک سبھا حلقوں میں ووٹنگ کی تعداد 64.40 رہی جبکہ الیکشن کمیشن کی بہت سی کوششوں کے باوجود اس بار بھی ووٹنگ کی فیصد 2019 سے 2.09 کم رہی۔ جن ...

283 سیٹوں پر ووٹنگ ختم، وزیر اعظم کے چہرے پر گھبراہٹ صاف نظر آ رہی، تیسرے مرحلہ کے بعد کانگریس کا رد عمل

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر آج پورے ملک میں تیسرے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔ اس طرح 283 سیٹوں پر کھڑے سبھی امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ای وی ایم میں قید ہو گیا۔ تیسرے مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں ووٹنگ ٹرینڈ کو ...