وکاس کے لیے اور وقت کی ضرورت : مزید دس پندرہ سال مل جائیں تو چھتیس گڑھ ہندوستان کی تین پہلی ریاستوں میں شامل ہوگا: مودی

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 19th November 2018, 3:15 AM | ملکی خبریں |

رائے پور:18/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم نریندر مودی نے نوجوانوں کو ملک کی بڑی طاقت بتاتے ہوئے آج کہا کہ ملک کا نوجوان روزگار دینے کی طاقت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم کرنسی منصوبہ سے ملک میں 14 کروڑ لوگوں کے لئے قرض منظور کئے گئے ہیں۔وزیر اعظم مودی نے چھتیس گڑھ میں دوسرے مرحلے کے انتخابی مہم کے ایک اجتماع سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان ان کے مسائل کے حل کے لئے راستہ تلاش کر رہے ہیں۔ کسانوں کو جیل میں بند کرنے والے، ان پر گولیاں چلانے والے لوگ آج کسانوں کے نام پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔ اگر آپ کہتے ہیں کسان کی حالت خراب ہے تو 50 سال تک آپ نے کیا کیا۔ ذرا چار نسل کا حساب دیں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ وزیر اعلی رمن سنگھ کو حقیقی معنوں میں کام کرنے کی خصوصیت صرف گزشتہ ساڑھے چار سال میں ملی ہے۔ اس سے پہلے دہلی میں ریموٹ کنٹرول سے چلنے والی حکومت بیٹھی تھی۔ ایسے خاندان کے ہاتھ میں ریموٹ تھا جو بی جے پی کا نام سنتے ہی بھڑک جاتے تھے۔ تمام تر وقت ان منفی طاقتوں کے ساتھ جدوجہد میں صرف ہوگیا۔ رمن سنگھ نکسلواد کے خلاف جنگ لڑنے کے لئے یو پی اے حکومت سے مدد مانگتے تھے، لیکن دہلی میں بیٹھی ہوئی کانگریس کی حکومت کو ایسا لگتا تھا جیسے چھتیس گڑھ ہندوستان میں ہے ہی نہیں۔ مودی نے کہا کہ لیکن ایسی صورت میں بھی رمن سنگھ اور ان کی ٹیم نے چھتیس گڑھ کے شہریوں کے تعاون سے چھتیس گڑھ کو مریض ریاست کے ٹھپے سے نجات دلائی ہے اور ترقی کی نئی بلندیوں پر لا کر کھڑا کیا۔چھتیس گڑھ کو پھلنے پھولنے کا پہلا موقع دہلی میں بی جے پی کی حکومت بننے پر ملا۔ اگر ایسے ہی 10 سے 15 سال اور مل جائیں تو چھتیس گڑھ ہندوستان کی تین پہلی ریاستوں میں شامل ہو۔ واضح رہے کہ چھتیس گڑھ میں اسمبلی انتخابات کے لئے اس ماہ کی 20 تاریخ کو دوسرے مرحلے کی پولنگ ہوگی۔ 72 سیٹوں پر ہونے والی ووٹنگ کے لئے آج انتخابی مہم کا آخری دن ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔