تمل ناڈو :غزہ طوفان میں 23 افراد ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th November 2018, 9:08 PM | ملکی خبریں |

چنئی،16؍ نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گردابی طوفان ’غزہ‘تمل ناڈو کے ناگاپٹنم،تجاور اور ترووارور اضلاع کو جمعہ کی صبح پارکرتے ہوئے خطرناک شکل اختیار کرگیا اور اس میں ہوئے مختلف حادثوں میں 23افراد کی موت ہوگئی۔موصول اطلاع کے مطابق تنجاور میں طوفان اور بارش سے ہونے والے حادثوں میں 10افراد کی موت ہوئی ہے اور ترووارور میں چار،تنجاور میں تین،تریچی میں دو،ناگاپٹنم،کڈا لور اور ترو اناملئی میں ایک ایک شخص کی موت کی خبر ہے۔وزیر اعلی ای کے پلانی سوامی نے ان حادثات میں مارے گئے افراد کے لواحقین کو دس دس لاکھ روپے کی مالی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ طوفان سے متاثر علاقوں میں راحت اور بچاؤ کاموں کی نگرانی کیلئے ریاستی حکومت کے وزیر کیمپ کررہے ہیں۔انہوں نے متاثرہ علاقوں میں بجلی اور پانی کی سپلائی بحال کرنے کیلئے عوامی فلاح و بہبود کے محکمے،بجلی محکمے اور راحت اور بچاؤ کے انتظامات کرنے والے محکمے کو جنگی سطح پر کام کرنے کیلئے کہاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔