کلگام تصادم میں پانچ دہشت گرد ہلاک، موبائل انٹرنیٹ و ریل خدمات معطل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 15th September 2018, 7:45 PM | ملکی خبریں |

جموں ،15؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر کے کلگام ضلع کے قاضی گنڈ کے چوگام علاقہ میں ہفتہ کی صبح ہوئے تصادم میں سیکورٹی دستوں نے 5دہشت گردوں کومار گرایا ہے۔ اس دوران فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے جنہیں علاج کے لئے فوجی اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت گلزار احمد پاڈر ساکن پوبے کلگام، فیصل راتھر ساکن یمراج کلگام، زاہد احمد میرساکن اوکے کلگام، مسروربھٹ ساکن فتح پورہ اننت ناگ اور ظہور ساکن نورآباد کلگام کے طور پر ہوئی ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں کے پا س سے کافی تعداد میں گولہ بارود بھی برآمد ہو ا ہے۔ مارے گئے دہشت گرد حزب المجاہدین اور لشکر طیبہ سے وابستہ ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کلگام ضلع کے قاضی گنڈ کے چوگام علاقہ میں سیکورٹی دستوں کی موجودگی کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فوج، پولس اور سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ ٹیم نے پورے علاقہ کو گھیر کر دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے تلاشی مہم چلائی۔ اس دوران سیکورٹی دستوں کو قریب آتا دیکھ کر دہشت گردوں نے گولہ باری شروع کر دی جس کے بعد تصادم شروع ہو گیا۔ کافی دیر تک چلے اس تصادم میں سیکورٹی دستوں نے پانچ دہشت گردوں کو مار گرایا ہے جبکہ اس دوران فوج کے دو جوان بھی زخمی ہو گئے ہیں۔ تصادم ختم ہو گیا ہے۔ دہشت گردوں کے مارے جانے کی خبر ملتے ہی مقامی نوجوان تصادم کی جگہ پر پہنچ گئے اور سیکورٹی دستوں پر پتھر بازی شروع کر دی۔ سیکورٹی دستوں نے بھیڑ کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا جس کے بعد پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ پرتشدد جھڑپوں کے خدشہ کے پیش نظر انتظامیہ نے کلگام کے کئی علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات اور ریل سروس کو بھی منسوخ کردیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔