دی کوائنٹ کے بانی اور ایڈیٹر راگھو بہل کے گھر پر انکم ٹیکس کی چھاپہ ماری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th October 2018, 12:41 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،12؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ایجنسی) انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے مبینہ ٹیکس چوری کے ایک معاملہ میں ذرائع ابلاغ کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے بااثر  راگھو بہل کے ٹھکانوں کی تلاشی لی۔

افیسروں نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کی ایک ٹیم تڑک نوائیڈا کے ساکن بہل کے گھر پر چھاپہ مارا اور معاملہ کی جانچ ہورہی ہے کہ اس سے متعلق دستاویزات اور ثبوت تلاش کئے جارہے ہیں۔

ایسا مانا جارہا ہے کہ مختلف لوگوں کی جانب سے ٹیکس کی چوری کے معاملے سے جوڑی جانچ کے متعلق کچھ اور لوگوں کے گھروں کی بھی تلاشی لی جارہی ہے۔ بہل نیوز پورٹل ’دی کوائنٹ‘ اور ’نٹ ورک 18‘ گروپ کے ایڈیٹر اور معروف میڈیا کاروباری ہیں۔

 راگھو بہل ایک ہندوستانی صنعت کر ہیں جو ٹی وی 18کے بشمول کئی ٹیلی ویثرن چیانلوں کے ڈائرکٹر بھی ہیں۔

 راگھو بہل نٹ ورک 18سے باہر نکلنے کے بعد کوئنٹ لائن میڈیاپرائیوٹ لمیٹیڈ کا قیام عمل میں لایا ہے۔

اپنے کئی ٹھکانوں پر دھاؤں کے بعد  راگھو بہل نے ایڈیٹرس گلڈ کو دئے گئے اپنے بیان میں کہاکہ’’میرے لئے یہ بہت تشویش کی بات ہے جو میں گلڈ کی جانکاری میں لانا چاہتاہوں‘ جب میں ممبئی میں تھا تب آج صبح انکم ٹیکس محکمے کے درجنوں افیسر میرے گھر اور دی کوائنٹ کے دفتر پر چھاپہ مارنے کے لئے پہنچے‘۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دہلی لوٹ رہے ہیں او رکافی تناؤ میں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم اپنا سارا ٹیکس ادا کرتے ہیں اور تمام ضروری دستاویزات بھی مہیا کردیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ دھاوے کے لئے ائے افسرو ں سے فون پر بات کرتے ہوئے کہاکہ وہ ایسی کسی بھی چیز کی تلاشی نالیں جو صحافت سے جوڑی ہو۔ اگر ایسا کیاگیاتو اس کے خلاف کڑی کاروائی کریں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔