ای ڈی نے مہاراشٹر میں مالیا کے 100 کروڑ روپے کے فارم ہاؤس پر قبضہ کر لیا

Source: S.O. News Service | Published on 18th May 2017, 11:54 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،18مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعرات کو مہاراشٹر کے علی باغ میں شراب کاروباری وجے مالیا کی ملکیت والے ایک فارم ہاؤس کو ان کے خلاف منی لانڈرنگ الزامات کی جانچ کے سلسلے میں قبضہ کر لیا۔ ایجنسی نے گزشتہ ستمبر میں درمیان کے پاس 17 ایکڑ میں پھیلے اس فارم ہاؤس کو منی لانڈرنگ سراغ رساں قانون کی دفعات کے تحت عارضی طور پر ضبط کیا تھا۔ای ڈی نے اپریل میں وہاں رہ رہے لوگوں کو جگہ خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ پراپرٹی مانڈوا فارمس پرائیوٹ لمیٹڈ ہے جس پر مالیا کا قبضہ ہے۔ ایجنسی کے ممبئی آفس کی ایک ٹیم نے جمعرات کو فارم ہاؤس پر قبضہ سے متعلق حکم چسپاں کیا۔ مہاراشٹر کے رائے گڑھ میں علی باغ کی اس جائیداد کی رجسٹرڈ قیمت 25 کروڑ ہے جبکہ مارکیٹ کی قیمت 100 کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ مانڈوا فارمس پرائیوٹ لمیٹڈ نے عارضی ضبطی کے ای ڈی کے حکم کے خلاف اپیل اتھارٹی میں اپیل کی تھی۔ اتھارٹی نے دو دن پہلے ہی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔