الیکشن کمیشن کی میزروم میں پرامن ووٹنگ کی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th November 2018, 11:19 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،8نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) الیکشن کمیشن نے میزورم کے کولاسک میں منگل کو ہو نے والے پرتشدد واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ریاست میں تمام فریقوں سے پرامن انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے مل کرکام کرنے کی اپیل کی ہے۔الیکشن کمیشن نے یہاں ایک بیان جاری کرکے کہاہے کہ ’’کمیشن میزورم میں سماج کے پرامن طرزعمل اور روایت کو برقرار رکھنے کی توقع کرتا ہے اور ہ سبھی سے مل کر کام کرنے کی اپیل کرتا ہے، تاکہ انتخابی عمل کے دوران اس طرح کے مزید واقعہ کا تکرار نہ ہو اور ہمیشہ کی طرح زیادہ سے زیادہ لوگوں کی شرکت کے ساتھ الیکشن پرامن طریقے سے ختم ہو‘‘۔قابل ذکر ہے کہ تری پورہ کے ریلیف کیمپوں سے بغیر سماعت کیتقریبا پانچ سو بروس یا ریانگ پناہ گزینوں کی نامزدگی کے خلاف بڑی تعداد میں لوگوں نے آسام سرحد کے قریب ’ولاسب‘ ضلع کے ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مظاہرہ کیا۔اس دوران ڈپٹی کمشنر ٹی ارون نے ناراض لوگوں کو سمجھاتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ بغیر ضروری سماعت کے اس سال کے اوائل میں ہونے والے معاہدے پر میزورم منتقل ہونے کی چاہ رکھنے والے رانگ یا بروس پناہ گزینوں کا اندراج نہیں کیا جائے گا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔