ہائی کورٹ نے ڈی یو کو دیاجھٹکا اور طالب علموں کو راحت، لاء میں بڑھیں گی نشستیں

Source: S.O. News Service | Published on 28th June 2017, 11:13 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،28جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی ہائی کورٹ نے ایل ایل بی کے لئے سیٹوں کو کمی کے دہلی یونیورسٹی کے فیصلے کو اس سال کے لئے خارج کر دیا ہے۔کورٹ سے آئے اس حکم کے بعد اس سیشن میں دہلی یونیورسٹی کے لاء سینٹر میں 1440کے بجائے 2310سیٹوں پر ہی دہلی یونیورسٹی طالب علموں کو داخلہ دے گا۔لاء سینٹر 16جولائی کو اپنی پہلی فہرست جاری جاری کرنے والا ہے۔ایسے میں یہ ان ہزاروں طالب علموں کے لئے راحت کی خبر ہے جو سیٹوں کے کم ہونے کے بعد اس سال ایڈمشن کی توقع تقریبا چھوڑ چکے تھے۔دہلی یونیورسٹی کے لاء سینٹر نے بار کونسل کی سفارشات پر اس سال سے سیٹوں کو کمی کا فیصلہ لیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے کہا کہ جب 2008سے جب اتنے طالب علموں کو داخلہ دیا جا رہا ہے تو اس سال بھی اس کا اطلاق رکھا جائے۔20اگست کو اس معاملے میں اگلے سیشن کے لئے دہلی ہائی کورٹ وسیع سماعت کرے گا۔
دہلی یونیورسٹی میں ایل ایل بی کی سیٹوں کو کم کرنے کے خلاف لگائی گئی درخواست پر بار ہائی کورٹ نے بار کونسل، مرکزی حکومت اور دہلی یونیورسٹی کو نوٹس دیا ہے۔دراصل دہلی یونیورسٹی نے ایل ایل بی کی 2310سیٹوں کو کم کرکے 1440کر دیا تھا اور درخواست میں اسی فیصلے کو اس بنیاد پر چیلنج کیا گیا ہے، کیونکہ اس میں نقصان صرف طالب علموں کا ہو رہا ہے جو اس فیصلے کے بعد ایل ایل بی نہیں کر پا رہے ہیں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔