گجرات انتخابات میں ہمیں گھسیٹنے کی اوچھی سیاست نہ کی جائے : پاک وزارت خارجہ 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 10:55 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی 11دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) پاکستان کے وزارت خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے گجرات کے انتخابات کے حوالے سے پاکستان کو گھسیٹ کر انتخابی فائدہ حاصل کرنے کی کوشش کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اپنے انتخابی ایشو میں پاکستان کو گھسیٹ کر انتخاب جیتنے کی کوشش کر رہا ہے ۔ یہ ایک واضح سازش ہے اور بے بنیاد ہے ہم اس کی حمایت نہیں کرتے ۔ واضح ہو کہ گذشتہ اتوار کو نریندر مودی نے دعوی کیا کہ اپوزیشن پارٹی کے لیڈر منی شنکر ایر کے انہیں ’’ نیچ ‘‘ کہنے سے ایک دن قبل پاکستان کے موجودہ اور سابق حکام کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کی تھی۔ مودی نے دعوی کیا کہ پاکستان گجرات کے انتخابات میں مداخلت کی کوشش کررہا ہے۔ مودی نے پاکستانی فوج کے سابق ڈائریکٹر جنرل ارشد رفیق کی سینئر کانگریس لیڈر احمد پٹیل کو گجرات کا وزیر اعلی بنانے کی مبینہ اپیل کو لے کر بھی سوال کیے۔ مودی نے کہا کہ میڈیا میں منی شنکر ایر کی رہائش گاہ پر پاکستانی حکام سے ملاقات کی خبر کل شائع ہوئی تھی ، اس میں پاکستان کے ہائی کمشنر، پاکستان کے سابق وزیر خارجہ، بھارت کے سابق نائب صدر اور سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے حصہ لیا تھا۔ مودی نے کہا کہ ایر کی رہائش گاہ پر تقریبا تین گھنٹے تک ملاقات جاری رہی ۔ مودی کو اگلے دن منی شنکر ایریر نے کہا کہ ’’ مودی نیچ ‘‘ انسان ہے۔انہوں نے کہا ایک طرف پاکستانی فوج کے سابق ڈی جی گجرات کے انتخابات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ دوسری طرف پاکستان کے لوگ منی شنکر ایر کی رہائش پر ملاقات کر رہے ہیں ۔ مودی نے علی الرغم کہا کہ اس میٹنگ کے بعد، گجرات، پسماندہ کمیونٹی، غریب لوگوں اور مودی کی بے غزتی کی ۔کیا آپ نہیں مانتے کہ اس طرح کے واقعات شک پیدا کر تے ہیں ۔ حالانکہ کانگریس کے ترجمان نے مودی کے دعوے کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے ۔ کانگریس ترجمان نے کہا کہ مودی کی یہ باتیں تقسیم کی سیاست کا ا شارہ کر رہی ہے اور اس سے ان کی مایوسی اور ناکامی بھی جھلک رہی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔