ٹی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ پر گھریلو ایئر لائنز نے لگائی روک، معاملہ کی تحقیقات کی ہدا یت دی گئی 

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th June 2017, 11:37 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 16؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )تاخیر کی وجہ سے تلگودیشم پارٹی کے ایک ممبر پارلیمنٹ کو انڈیگو ایئر لائن کی پرواز میں چڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی، جس کے بعد انہوں نے وشاکھاپٹنم ہوائی اڈے پر مبینہ طور پر ہنگامہ کیا تھا۔اس واقعے کی جانچ کی ہدایت دے دی گئی ہے۔وہیں سبھی اہم گھریلو ایئر لائنز نے ان کے غیر اخلاقی رویے کا حوالہ دیتے ہوئے ان پرسفر کی پابندی لگا دی ہے۔تنازعہ میں گھرے ممبرپارلیمنٹ جے سی دیواکر ریڈی کی ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے شہری ہوابازی کے وزیر اشوک گجپتی راجو نے آج کہا کہ وہ پورے معاملے کی جانچ کروائیں گے اور یہ یقینی بنائیں گے کہ اس کے منصفانہ نتائج سامنے آئیں۔جمعرات کو جے سی دیواکر ریڈی کو انڈیگو کے 6ای- 608طیارے سے جانا تھا، اس طیارے کو صبح آٹھ بج کر 10منٹ پر وشاکھاپٹنم سے حیدرآباد کے لیے روانہ ہونا تھا۔ایئر لائن کے مطابق، ریڈی فلائٹ کے پروازکرنے کے مقرر وقت سے صرف 28منٹ پہلے آئے۔ایوی ایشن ریگولیٹری کی طرف سے مقرر کئے گئے معیار کے مطابق، تمام پروازوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ پرواز سے 45منٹ پہلے چیک ان کاؤنٹر کو بند کر دیں۔ریڈی کو اطلاع دی گئی کہ ان کی فلائٹ کے لیے بورڈنگ کو بند کر دیا گیا ہے، جس کے بعد انہوں نے گراؤنڈ عملے کے ساتھ بحث کی اور ایئر لائن کے کاؤنٹر پر رکھے ایک پرنٹر کو پھینک دیا۔قابل ذکرہے کہ ریڈی نے گزشتہ سال بھی فلائٹ چھوٹنے کے بعد وجے واڑہ میں گنناورم ہوائی اڈے پر ایئر انڈیا کے دفتر میں مبینہ طور پر ہنگامہ کیا تھا، حالانکہ ممبر پارلیمنٹ نے بالآخر اسی طیارے میں سفر کیا لیکن واقعہ کے بعد انڈیگو سمیت تمام بڑے گھریلو ایئر لائنز نے اپنی پروازوں میں پر ا ن کے سفر پر پابندی لگا دی ہے ۔واقعہ کے ایک دن بعد راجو نے آج صبح نے کہا کہ پورے معاملے کی جانچ ہوگی۔انہوں نے ایک ٹوئٹ میں لکھا، وجاگ ہوائی اڈے پر ہوئے پورے واقعہ کی میں تحقیقات کرواؤں گا تاکہ یہ پتہ چل سکے کہ اصل میں ہوا کیا تھا اور اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ اس کے منصفانہ نتائج سامنے آئیں ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔