جے این یو میں ساڑھے 6 سالوں میں ہر ماہ تقریبا 7طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی 

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 28th August 2016, 8:17 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 28؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)اعلی تعلیم کے میدان میں ملک کا ممتازہ ادارہ جواہر لال نہرو یونیورسٹی(جے این یو)گزشتہ چند دنوں سے موضوع بحث بنا ہوا ہے اور ایک عام تاثر یہ ہے کہ یہاں نظم و ضبط میں کافی نرمی برتی جاتی ہے لیکن ایک آر ٹی آئی سے پتہ چلا ہے کہ یہاں گزشتہ ساڑھے 6 سالوں کے دروان ہر ماہ اوسطا تقریبا 7طلبا کے خلاف مختلف قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر تادیبی کارروائی کی گئی اور جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ حق اطلاعات قانون (آر ٹی آئی) کے تحت جے این یو کے مرکزی پبلک انفارمیشن آفیسر کے دفتر سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، 2010سے جون 2016کے درمیان ڈسپلن شکنی کے 537کے معاملے میں یونیورسٹی انتظامیہ نے ایسے طلبا کے خلاف کارروائی کی اور جرمانہ لگایا جس میں شراب، گانجہ جیسی نشیلی چیزوں کااستعمال اور نظم و ضبط کو توڑنے کے 300معاملے شامل ہیں۔اس طرح سے ساڑھے6 سالوں میں اوسطا ہر ماہ تقریبا 7طلبا پر تادیبی کارروائی کی گئی اور جرمانہ عائد کیا گیا۔دہلی کے آر ٹی آئی کارکن گوپال پرساد نے جے این یو انتظامیہ سے 2010کے بعد سے طلبا کے خلاف مختلف مقدمات میں کی گئی کاروائی کی تفصیلات طلب کی تھی ۔ان معاملوں میں نشیلی اشیاء کا استعمال کرکے سیکورٹی اہلکاروں ، ساتھی طلبا وغیرہ کے ساتھ بدسلوکی ، مار پیٹ ، ہنگامہ اور گالم گلوچ کرنے کے واقعات شامل ہیں۔گزشتہ ساڑھے 6سالوں میں ایسے 300معاملے پر جے این یو انتظامیہ نے کارروائی کی ہے۔ان معاملات میں عام طور پر ایک ہزار روپے سے 6 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا جبکہ 27؍جولائی 2013کو ماہی مانڈوی ہاسٹل کے برآمدے میں شراب پینے کا مجرم پائے جانے پر ایک طالب علم پر 52ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیاتھا ۔
9 ؍فروری 2016کے واقعہ کے تناظر میں طالب علم مجیب گٹو کو 2016-17کے مانسون اور سرمائی سیشن کے لیے نکال دیا گیا جبکہ آشوتوش کمار سے مانسون اور سرمائی سیشن کے لیے ہاسٹل کی سہولت واپس لے لی گئی اور 20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اسی طرح سے طالبہ کومل موہتی سے 21؍جولائی 2016تک کے لیے ہاسٹل کی سہولت واپس لے لی گئی۔طالبہ اوستھی اے نائر، انجلی، انویشا چکرورتی، بھاؤنا ، روبینہ سیفی، شویتا راج ، ایشوریہ ادھیکاری ، گارگی ادھیکار ی ، چنٹو کماری، طالب علم راما ناگا، اننت پرکاش نارائن، ریاض الحق پر 20-20ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس واقعہ میں جے این یواسٹوڈنٹ یونین کے صدر کنہیا کمار اور سوربھ کمار شرما پر 10-10ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔اس معاملے میں بنجیوتسنا لاہڑی(بیرونی طالبہ )اور دروپدی گھوش(بیرونی طالبہ )کا یونیورسٹی میں داخلہ ممنوع کر دیا گیا۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔