دگ وجے سنگھ کی تقریر سے ووٹ کٹتے ہیں،وائرل ویڈیو میں اظہارخیال

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th October 2018, 11:04 AM | ملکی خبریں |

بھوپال17 ؍اکتوبر (ایس او نیوز؍ یواین آئی) مدھیہ پردیش میں اسمبلی انتخابات سے قبل سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ کاایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے ، جس میں وہ مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ ان کی تقریر کرنے سے ووٹ کٹتے ہیں۔ویڈیو میں مسٹر سنگھ مبینہ طور پر کچھ لوگوں سے کہہ رہے ہیں کہ جس کو ٹکٹ ملے ، چاہے دشمن کو ملے ، اس کوجتاؤ، میرا کام صرف ایک ہے ، کوئی پرچار نہیں، کوئی تقریر نہیں، میری تقریر دینے سے کانگریس کے ووٹ کٹتے ہیں، اس لئے میں جاتا نہیں۔مسٹر سنگھ گزشتہ دنوں دارالحکومت بھوپال میں کانگریس صدر راہل گاندھی کے روڈ شو میں بھی شامل نہیں ہوئے تھے ۔مسٹر گاندھی نے اس کے بعد وندھیہ، مھاکوشل اور گوالیاروچمبل ڈویژن کا دورہ بھی کیا، لیکن مسٹر سنگھ ان کے ساتھ اسٹیج پر نہیں دکھائی دئے ۔وہیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی ترجمان رجنیش اگروال نے اس وائرل ویڈیو پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ براہ راست طور پر مسٹر سنگھ کا اعتراف ہے کہ مدھیہ پردیش کا بنٹادھار کرنے میں ان کی حکومت کی بدانتظامی ذمہ دار ہے ۔خیال رہے کہ ریاست میں1993 سے 2003 تک مسٹر سنگھ کی حکومت تھی۔ 2003 میں بجلی، پانی اور سڑک کی وجہ سے ان کی حکومت کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے بعد سے ریاست میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ہے ۔مدھیہ پردیش میں 28 نومبر کو پولنگ ہوگی اور 11 دسمبر کو الیکشن کے نتائج آئیں گے ۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔