دہلی: سائبر ٹیکس فراڈ کے بڑے معاملہ کا پردہ فاش، 262 کروڑ روپے کا لگا چونا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 12th December 2018, 11:03 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی :12/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی حکومت و یٹ GST محکمہ نے سائبر ٹیکس طرح دھوکہ دہی کی بڑے معاملہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ اس معاملے میں کچھ سائبر مجرم دہلی حکومت اور بینکو کے ویٹ کے سیکشن کے پاس ورڈ چراکر 262 کروڑ روپے کا چونا لگا چکے ہیں۔ ٹیکس محکمہ نے بتایا کہ یہ فراڈ سال 2013 سے چل رہا تھا۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے بتایا کہ دہلی میں 27 بینکوں کے ذریعہ ٹیکس جمع کیا جاتا ہے۔ سائبر مجرموں نے 13 بینکوں اور متعلقہ محکمہ کے مخصوص پاس ورڈ چرائے اور 262 کروڑ روپے کے لین دین اس میں ظاہر کیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ یہ فراڈ سال 2013 سے چل رہا تھا اور اس میں 8 ہزار 700 تاجروں بھی شامل تھے۔ حکومت نے بتایا کہ تین ماہ پہلے ہمیں اس کی اطلاع ملی تھی، اس وقت سے ہم اس پر نظر بنائے ہوئے تھے اور نظام کو ہائی الرٹ پر رکھا ہوا تھا۔ حکومت نے اقتصادی کرائم برانچ (EOW) میں اس کا ایف آئی آر بھی درج کروا دیا ہے ۔ سسودیا نے کہا کہ اگر محکمہ میں بھی ملی بھگت ہو گی کسی کو چھوڑا نہیں جائے گا، اس فراڈ میں کون لوگ شامل تھے اس کی تحقیق ہونا باقی ہے ۔ 

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...