سیلنگ کے معاملہ پر اروند کیجریوال کا مودی اور راہل کو خط،ملاقات کے لیے وقت مانگا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th March 2018, 8:12 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،10؍ مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) دہلی میں سیلنگ سے افراتفری کے درمیان وزیراعلیٰ اروندکجریوال نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر اس کے حل کے لیے قانون بنانے کی درخواست کی ہے۔ واضح رہے کہ لاجپت نگر علاقہ میں جمعرات کو بڑے پیمانے پر سیلنگ کی گئی تھی۔ اس کے بعد وہاں تاجروں نے کام بند کر کے احتجاجی مظاہرہ شروع کردیا۔وزیر اعظم کو لکھے گئے خط میں کجریوال نے کہا ہے کہ دہلی میں آج کل تاجروں کی دکانیں سیل کی جا رہی ہیں۔یہ وہ تاجر ہیں جو ایمانداری کے ساتھ24گھنٹے محنت کرکے اپناکاروبارچلاتے ہیں اور حکومت کو ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ یہ بیایمان نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو ملک کی ترقی میں تعاون کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے لکھاہے کہ قانون میں کچھ خامیاں ہیں اور انہیں دور کرنے کی ذمہ داری مرکزی حکومت کی ہے۔ حکومت نے بروقت ان بے ضابطگیوں کو دور نہیں کیا اور اس کا خمیازہ تاجروں کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ کجریوال نے اپنے خط میں سیلنگ کارروائی روکنے کے لئے فوری طور پر پارلیمنٹ میں قانون بنانے کی مانگ کی ہے۔انہوں نے ایک خط کانگریس صدر راہل گاندھی کو بھی لکھا ہے جس میں دکانوں کی سیلنگ سیلاکھوں لوگوں کی روزی روٹی پر بحران پیدا ہونیکی بات کہی ہے۔ خط میں کانگریس صدر سے سیلنگ کا مسئلہ پارلیمنٹ میں زور شور سے اٹھانے کی اپیل اور مرکزی حکومت کو اس مسئلہ اور بل منظور کرنے کے لیے پابندی عائد کرنیکی بات کہی گئی ہے۔ خط میں وزیر اعلی نے کہا ہے کہ اس معاملے کو سیاست سے اوپر اٹھ کر حل نکالنے کی ضرورت ہے۔ کجریوال نے وزیر اعظم اور کانگریس صدر سے اس معاملے پر بات چیت کرنے کے لئے وقت بھی مانگا ہے۔قابل غور ہے کہ کل دھرنے پر بیٹھے تاجروں سے خطاب کرنے گئے کیجریوال نے خبردار کیا تھا کہ اگر 31 مارچ تک سیلنگ کاحل نہیں نکالا گیا تو وہ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔