پوسکو ایکٹ میں تبدیلی کو منظوری، اب 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے ریپ پر موت کی سزا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd April 2018, 12:10 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی ،21اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) وزیراعظم کی رہائش گاہ پر بچوں کے ساتھ ہوئے جنسی استحصال معاملے میں ترمیم کے لئے کرمنل لا امینڈمنٹ ایکٹ 2018 کابینہ میں منظور ہوگیا ہے۔ تقریباً تین گھنٹے چلی میٹنگ میں مختار عباس نقوی، اوما بھارتی اور اسمرتی ایرانی، پیوش گوئل، جے پی نڈا، روی شنکر پرساد، ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود تھے۔مرکزی کابینہ کی میٹنگ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں پوکسو ایکٹ( (POCSO Act میں ترمیم اور آرڈیننس لانے پر غوروخوض کیا گیا۔ پوسکو ایکٹ میں ترمیم کے ذریعہ 12 سال کی کم عمر کی بچیوں کے ساتھ عصمت دری پر زیادہ سے زیادہ موت کی سزا کرنے پر کابینہ میٹنگ میں بحث کی گئی۔ اس میٹنگ میں فیوزیٹیوافینڈرس بل 2018 پر بھی آرڈیننس کی شکل میں بحث کی گئی۔ واضح رہے کہ یہ پارلیمنٹ میں ابھی زیر غور ہے۔ مرکزی کابینہ کی میٹنگ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں پوکسو ایکٹ میں ترمیم اور آرڈیننس لانے پر غوروخوض کیا گیا۔سپریم کورٹ کو جواب دیتے ہوئے حکومت نے بتایا کہ وہ پوکسوایکٹ میں ترمیم کی تیاری کررہی ہے۔ اس ایکٹ میں تبدیلی کے بعد 12سال کی بچیوں کے ساتھ عصمت دری اور جرم کے معاملے میں اب موت کی سزا کی تجویز کی جارہی ہے۔ معاملے کی آئندہ سماعت 27 اپریل مقرر کی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق پوکسو ایکٹ میں ترمیم کو لے کر سپریم کورٹ میں عرضی کی سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے حکومت سے پوچھا تھا کہ وہ بچیوں کے ساتھ عصمت دری کے واقعات میں ہورہے اضافہ کو روکنے کے لئے قانون میں کس طرح کی تبدیلی کررہی ہے۔ اس پر حکومت نے بتایا تھا کہ پوکسو ایکٹ میں ترمیمی عمل شروع کرنے پر غور کیاجارہا ہے۔ اس ترمیم کے بعد 12سال کی بچیوں کے ساتھ عصمت دری اور جرائم کے معاملوں میں اب موت کی سزا کی تجویز کی جارہی ہے۔بچوں کے حقوق کے لئے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم کرائی (چائلڈ رائٹس اینڈ یو)کے مطابق ہندوستان میں ہر 15منٹ میں ایک بچہ جنسی استحصال کا شکار ہوتا ہے اور گذشتہ 10 سالوں میں نابالغ کے خلاف جرائم میں 500 فیصد سے زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ایک رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ بچوں کے خلاف ہونے والے جرائم کے معاملوں میں سے 50 فیصد سے بھی زیادہ محض پانچ ریاستوں میں درج کئے گئے۔ ان ریاستوں میں ا ترپردیش، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، دہلی اور مغربی بنگال شامل ہیں۔ اس میں کہاگیا ہے کہ گذشتہ 10 سالوں میں نابالغوں کے خلاف جرائم میں 500 فیصد سے زیادہ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔