کنیکٹوٹی منصوبوں میں ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام ہو: مودی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th June 2018, 11:57 PM | ملکی خبریں |

کنگداؤ10جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہندستان نے شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن(ایس سی او) کو ایک محفوظ اور آپس میں جڑی ہوئی تنظیم بنانے کے لئے کام کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے آج کہاکہ پڑوسیوں کے ساتھ کنیکٹوٹی ہندستان کی ترجیح ہے لیکن وہ ایسے نئی کنیکٹوٹی منصوبوں کا خیرمقدم کرتا ہے جو شمولیاتی، مسلسل اور شفاف ہونے کے ساتھ ساتھ ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ایس سی او کے توسیع شدہ مکمل اجلاس میں کہا کہ تحفظ یعنی سیکورٹی ہماری اہم ترجیح ہے۔ مجموعی طورپر ہمار ے علاقہ کو محفوظ کرنے لئے چھ اہم طول و عرض ہیں۔ ان کو انگریزی میں مختصر طورپر ’سیکیور‘ کہا جاسکتا ہے جس کا مطلب ایس سے ہمارے شہریوں کے لئے سیکورٹی، ای سے سب کی اقتصادی ترقی، سی سی علاقائی کنیکٹوٹی، یو سے ہمار شہریوں میں اتحاد اور آر سے خودمختاری اور یکجہتی کا احترام اور ای سے ماحولیاتی تحفظ سے ہے۔انہوں نے کہاکہ میں مانتا ہوں کہ ان چھ نکات پر مثبت تعاون سے ہی ہماری ایس سی او صحیح معنوں میں سیف اینڈ کنیکٹیڈ آرگنائزیشن( محفوظ اور ایک دوسرے سے جڑی ہوئی تنظیم) بن سکے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج ہم پھر ایسے مقام پر ہیں جہاں فزیکل اور ڈیجیٹل کنیکٹوٹی جغرافیہ کی تعریف بدل رہی ہے۔ ایس سی او علاقہ میں اور ہمارے پڑوسیوں کے ساتھ کنیکٹوٹی ہندستان کی ترجیح ہے۔ ہم ایسے کنیکٹوٹی منصوبوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو شمولیاتی، مسلسل اور شفاف ہوں اور جو ممالک کی خومختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کریں۔

مسٹر مودی کے اس ریمارک کو ’بیلٹ اینڈ روڈ کنیکٹوٹی‘ کے تحت چین پاکستان اکنومک کوریڈور کی مخالفت کے طورپر دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس علاقہ میں کنیکٹوٹی کے لئے ہمارا عزم انٹرنیشنل نارتھ ساوتھ ٹرانسپورٹ کوریڈور، چابہار بندرگاہ کی ترقی اور عشق آباد سمجھوتہ جیسے مخصوص پروجیکٹوں میں ہماری سرگرم شراکت داری میں نظر آتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

پرجول ریونّا معاملہ: کانگریس نے پی ایم مودی اور امت شاہ سے پوچھے 10 سوالات، بی جے پی پر لگائے سنگین الزامات

کرناٹک میں این ڈی اے امیدوار اور ہاسن سے رکن پارلیمنٹ پرجول ریونّا سے متعلق جنسی اسکینڈل تنازعہ بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ کانگریس نے اس معاملے میں پی ایم مودی اور بی جے پی کے خلاف زوردار انداز میں محاذ کھول رکھا ہے۔ کانگریس لیڈران لگاتار حملہ آور نظر آ رہے ہیں اور خصوصی طور پر پی ...

مسلمانوں کیلئے ریزرویشن پرمودی ملک کے باشندوں کو گمراہ کر رہے ہیں:کانگریس

  کانگریس لیڈر سپریہ شرینیت نے اتوار کے روز دعویٰ کیا کہ پی ایم نریندر مودی 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں 2014 کی باتوں کو دہرا رہے ہیں اور ان پر مسلمانوں کے کوٹے کو لے کر لوگوں کو گمراہ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا الزام ہے کہ کانگریس ایس سی، ایس ٹی اور او ...

’نیٹ‘ پیپر لیک پر پرینکا گاندھی کی سخت ناراضگی، پی ایم مودی کی خاموشی پر اٹھایا سوال

کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے نیٹ پیپر لیک معاملے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کی خاموشی پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے مستقبل کے ساتھ کھیلا جا رہا ہے اور پی ایم مودی اس پورے معاملے پر خاموش ہیں۔

کویتا کو نہیں ملی راحت، ای ڈی-سی بی آئی کیس میں عدالت سے درخواست ضمانت مسترد

دہلی آبکاری پالیسی معاملے میں گرفتار بھارت راشٹر سمیتی (بی آر ایس) لیڈر کے. کویتا کو پیر (6 مئی 2024) کے روز راؤز ایونیو کورٹ سے بڑا جھٹکا لگا ہے۔ عدالت نے ای ڈی اور سی بی آئی دونوں ہی معاملوں میں ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ دونوں ہی تفتیشی ایجنسیوں نے عدالت میں کے. کویتا ...

ای ڈی کی گرفتاری کے خلاف ہیمنت سورین سپریم کورٹ پہنچے

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی ان کی عرضداشت کو ہائی کورٹ سے مسترد کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔ سورین کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر وکیل کپل سبل نے انتخابات کے پیش نظر درخواست کی جلد از جلد ...

پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ہیں: تیجسوی یادو

لوک سبھا انتخابات 2024 کے تحت منگل (7 مئی) کو بہار کی پانچ لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے۔ مگر اس سے پہلے آر جے ڈی لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ایم مودی انتخابات کے دوران ایک بھی کام کی بات نہیں کر رہے ...