راہول گاندھی کا مودی پر حملہ جاری؛ کہا وکاس کی بات بھول کر مودی،جواب دینے سے بھاگ رہے ہیں

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th December 2017, 11:57 PM | ملکی خبریں |

احمد آباد، 9؍ دسمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گجرات اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے جاری ووٹنگ کے درمیان کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے 11 سوالات کیے۔ اس بار انہوں نے پی ایم نریندر مودی سے پوچھا کہ ان کی تقاریر سے’وکاس ‘ کہاں غائب ہوگیا ہے ۔ راہل نے پوچھا کہ کیا اب ’بھاشن ‘ ہی ’ساشن ‘ ( حکومت ) ہے  ؟

کانگریس نائب صدر نے یہ بھی پوچھا کہ اب تک وہ 10 سوال پوچھ چکے ہیں لیکن کسی بھی سوال کا جواب نریندر مودی نے نہیں دیا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی کی جانب سے انتخابی منشور جاری نہ کرنے پر بھی نشانہ لگایا۔ راہل گاندھی نے کہا کہ میں صرف اتنا پوچھوں گا کیا وجہ ہے کہ اس بارنریندر مودی کی تقاریر سے ’ وکاس ‘ سرسے سے غائب ہے ۔راہل گاندھی نے کہا کہ میں نے گجرات کے رپورٹ کارڈ سے 10 سوال پوچھے تھے ؛ لیکن ان کا بھی کوئی جواب نہیں ملا ۔

 پہلے مرحلے کی تشہیر ختم ہونے تک پارٹی کا انتخابی منشور جار ی کیا گیا ، کیا اس سے واضح ہو تاہے کہ اب ’ بھاشن(تقریر ) ہی ’ساشن ‘ ہے۔ راہل گاندھی کے اس آخری سوال سے فلم ’ باہو بلی‘ کے مشہور ڈائیلاگ کی یاد تازہ ہوگئی ۔ غور طلب ہے کہ آج گجرات میں اسمبلی میں پہلے مرحلے کے لئے ووٹنگ اپنے اختتام کو پہنچی۔ اس دور میں وزیراعلیٰ وجے روپانی، کانگریس کے لیڈر شکتی سنگھ گوہل سمیت کئی سابق لیڈروں کی قسمت ای وی ایم میں قید ہو گئی ہے۔ وجے روپا نی کا کہنا ہے کہ گجرات میں بی جے پی کے سامنے کسی کا کوئی چیلنج نہیں ہے۔ وہیں کانگریس کے لیڈر احمد پٹیل نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس  110 سے زیادہ سیٹیں جیتنے جا رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔