کانگریس آئندہ عام انتخابات میں چھتیس گڑھ کی تمام نشست جیتے گی: پنیا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 17th December 2018, 1:15 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)چھتیس گڑھ میں کانگریس نے 90 رکنی اسمبلی میں 68 سیٹیں جیت کر 15 سال بعد اقتدار میں واپسی کی ہے۔ کانگریس کے اس شاندار کارکردگی اور اس سے منسلک کچھ دیگر مسائل پر پارٹی کے چھتیس گڑھ انچارج پی ایل پنیا سے بات کی گئی ،انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ ’ یہ جیت بہت بڑی اور تاریخی ہے. اس کا اندازہ ہمیں پہلے ہو گیا تھا کہ عوام کانگریس کو بڑی اکثریت کا ’’تحفہ ‘‘دینے جا رہی ہے‘۔ ہر طبقے نے خاص طور پر کسانوں نوجوانوں، آدی باسی ، پسماندہ اور چھوٹے دکانداروں نے بھرپور حمایت کی۔ کسانوں نے تو دھان فروخت بند کر دیا تھا اور وہ نئی حکومت کا انتظار کر رہے تھے۔ یہی انتخابات سے پہلے کا ایگزٹ پول تھا کہ چھتیس گڑھ میں کانگریس کی حکومت بن رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’ چھتیس گڑھ چھوٹی ریاست ہے اور لوگ سابق وزیراعلیٰ رمن سنگھ کو ایک چہرے کے طور پر دیکھ رہے تھے؛ لیکن یہ صرف بھرم تھا ۔ دہلی میں بیٹھے ماہرین کو پتہ نہیں تھا کہ رمن سنگھ اور ان کے بیٹے کے بدعنوانی سے عوام نالاں تھے۔ لوگوں اندازہ نہیں تھا کہ عوام نے عزم کرلیا تھا کہ تبدیلی لانی ہے ۔لوگوں میں یہ جذبہ تھا کہ کسی بھی صورت میں تبدیلی لانی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں نے فیصلہ کیا تھا کہ تبدیلی لانی ہے۔ جب یہ اتحاد بنا تو لوگوں کو لگا کہ یہ اتحاد بی جے پی کو بچانے کے لئے بنا ہے اور اسی دن جوگی اور بی ایس پی پر اعتماد صفر ہوگیا ۔ ان کی نیت پر سوال کھڑا ہوا۔اسی وجہ سے لوگوں نے انہیں مسترد کر دیا۔ ویسے جوگی اب سیاسی طور پر غیر متعلق ہو گئے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہا کہ اسمبلی انتخابات کے حساب سے ہم لوک سبھا کی ساری سیٹیں جیت رہے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات میں چند ماہ ہی باقی ہیں۔ اب ہماری حکومت بھی وعدوں کے مطابق کام کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔