پروٹوکول توڑنے میں مودی نے عمران سے مقابلہ کیا، سفارتی ناکامی پر جواب دیں: کانگریس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st February 2019, 12:22 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 20 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے سعودی عرب کے شہزادہ (ولی عہد) محمد بن سلمان کا پروٹوکول سے الگ جاکرخوش آمدید کئے جانے کو لے کر بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ بولا اور الزام لگایا کہ پروٹوکول توڑنے میں مودی تو گویا پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ، جیسے مقابلہ کر رہے ہیں۔پارٹی نے دہشت گرد مسعود اظہر اور جیش محمد پر پابندی کے حوالے سے سعودی عرب کی حمایت نہیں ملنے کو وزیر اعظم مودی کی ’سفارتی ناکامی‘ بھی قرار دیا اور کہا کہ اس پر وزیر اعظم کو ملک کی عوام کو جواب دینا چاہئے۔کانگریس کے سینئر لیڈر آنند شرما نے ٹویٹ کر کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ وزیر اعظم مودی سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان کا استقبال کرنے اور پروٹوکول توڑنے میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ مقابلہ کر رہے ہیں جبکہ اس کی کوئی ضرورت اور جواز نہیں ہے،سب سے زیادہ خراب بات یہ ہے کہ مشترکہ بیان میں جیش محمد اور مسعود اظہر کو محدود کرنے کے تعلق میں کچھ نہیں کہا گیا۔ انہوں نے کہاکہ حقیقت یہ ہے کہ پلوامہ میں ہوئے خطرناک دہشت گردانہ حملے کے بعد سعودی عرب کے شہزادہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور مسعود اظہر کو محدود کرنے اور جیش محمد کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کی حمایت کرنے سے انکار کیا۔ شرما نے الزام لگایا کہ یہ واضح طور پر سفارتی ناکامی ہے جس کے لئے وزیر اعظم کو ملک کو جواب دیناچاہیے۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجیوالا نے بن سلمان اور مودی کے گلے ملنے والی تصاویر اور پاک۔ سعودی مشترکہ بیان کی تحریری رپورٹ کو شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیاکہ قومی مفاد بمقابلہ مودی جی کی گلے لگنے والی ڈپلومیسی..... پروٹوکول توڑکر اس شخص کا شاندار استقبال کیا جس نے پاکستان کو 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا اور پاکستان کی انسداددہشت گردی کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے وزیر اعظم سے سوال کیاکہ کیا پلوامہ کے شہیدوں کو یاد کرنے کا یہی طریقہ ہے؟۔ سرجیوالا نے کہاکہ مودی جی، کیا آپ سعودی عرب سے کہیں گے کہ وہ پاکستان کے ساتھ جاری اس مشترکہ بیان سے پیچھے ہٹے جس میں مسعود اظہر کو عالمی دہشت گردقراردینے کی ہندوستان کی مانگ کو حقیقت میں مسترد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ منگل کی رات محمد بن سلمان کی آمد پر وزیر اعظم مودی نے پروٹوکول سے الگ ہٹتے ہوئے خود ان کااستقبال کیا۔سعودی عرب کے شہزادہ ہندوستان کے پہلے دو طرفہ دورے پر آئے ہیں۔اس سے پہلے بن سلمان پاکستان کے دورے پر گئے تھے جہاں دونوں ممالک کے درمیان 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط کئے گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔