کانگریس نے جاری کی اتراکھنڈ کے امیدواروں کی فہرست، وزیر اعلی ہریش راوت2سیٹوں سے لڑیں گے الیکشن

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 23rd January 2017, 11:06 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،22جنوری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات کو لے کر اتوار کو تمام 70سیٹوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔کانگریس جنرل سکریٹری مدھوسودن مستری میں اس کا اعلان کیا۔اس سے پہلے سنیچر کو اتراکھنڈ کانگریس اسکریننگ کمیٹی کی میٹنگ میں تمام 70اسمبلی سیٹوں پر امیدواروں کے ناموں پرتبادلہ خیال ہوا تھا،اس کے بعد اتوار کو اس کے نام کا اعلان کر دیا گیا۔1پرولا (شیڈول) راج کمار،2یمنوتری۔سنجے ڈوبھال، 3گنگوتری۔وجے پال سنگھ سجوان، 4بدری ناتھ۔راجندر سنگھ بھنڈاری ،5تھرالی (شیڈول) ڈاکٹر جیت رام، 6کرناپریاگ۔ڈاکٹر انسویا پرساد میکھری، 7کیدارناتھ۔منوج راوت، 8ردرپریاگ۔لکشمی رانا، 9گھنشالی (شیڈول) بھیم لال آریہ، 10دیوپریاگ۔منتری پرساد نیتھانی، 11نریندر نگر۔ہمانشو بجالوان، 12پرتاپ نگر۔وکرم سنگھ نیگی، 13چکراتا (شیڈول)پریتم سنگھ ،14وکاس نگر۔نو پربھات، 15سہس پور۔کشور اپادھیائے، 16دھرم پور۔دنیش اگروال، 17راج پور روڈ (شیڈول)راج کمار، 18دہرادون کینٹ۔سوریہ کانت دھسمانا، 19مسوری گوداوری۔تھاپلی، 20ڈویوالا۔ہیرا سنگھ بشٹ، 21رشی کیش۔راج پال کھرولا، 22ہریدوار۔برمہسورپ برمہچاری، 23بی ایچ ای ایل رانی پور۔امبریش کمار، 24جوالاپور (شیڈول)۔برگرس پال سنگھ، 25بھگوان پور (شیڈول)۔ممتا راکیش، 26جبریرا (شیڈول)۔راج پال سنگھ ،27پریرانکلیار۔فرقان احمد، 28روڑکی۔سریش چند جین، 29خان پور۔چنڈریشویر سنگھ، 30منگلور۔قاضی محمد نظام الدین، 31 لکسر۔حاجی تسلیم احمد، 32ہریدوار (دیہی)۔ہریش راوت، 33یمکیشور۔شیلیندر سنگھ راوت ،34پوڑی (شیڈول)۔نول کشور، 35شرینگر۔گنیش گولیال، 36چوباتکھیل۔راج پال سنگھ بشٹ، 37لیسڈان۔لیفٹیننٹ جنرل ٹی پی راوت، 38کوٹدوار۔سریندر سنگھ نیگی، 39دھارچولا۔ہریش دھامی، 40ڈیڈیہاٹ۔پردیپ سنگھ پال، 41پتھورا گڑھ ۔میکھ سنگھ مہر ،42گنگولی ہاٹ (شیڈول)۔نارائن رام آریہ ،43کپکوٹ۔للت فرسوان، 44دوارہاٹ۔مدن سنگھ بشٹ، 45سالٹ۔گنگا پچولی، 46رانی کھیت۔کرن مہارا، 47الموڑا۔منوج تیواری، 48جاگیشور۔گووند سنگھ کجوال، 49لوہاگھاٹ۔کشال سنگھ ادھیکاری، 50چپاوت۔ہمیش کھراول، 51لالکلا۔ہریش چندر درگاپال، 52بھیم تال۔دان سنگھ بھنڈاری، 53نینی تال (شیڈول) سریتا آریہ، 54ہلدوانی۔اندرا ہردییش، 55کالادرگی۔پرکاش جوشی، 56رامنگر۔رنجیت راوت ،57کاشی پور۔منوج جوشی، 58باج پور (شیڈول)۔سنیتا باجوا، 59ردرپور۔تلک راج بیہڑ، 60کچچھا۔ہریش راوت، 61ستارگنج۔مالتی وشواس، 62نانک متا (شیڈول)۔گوپال سنگھ رانا، 63کھٹیما۔بھون چندر کپور۔ اتراکھنڈ میں فی الحال کانگریس پارٹی کی ہی حکومت ہے۔گزشتہ اسمبلی انتخابات میں سال 2012میں کانگریس نے 32سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی اور کانگریس کے وجے بہوگنا وزیر اعلی بنے تھے،بعد میں اتراکھنڈ کی کیدار وادی میں آئے طوفان اور اس میں بہوگنا حکومت کی ناکامی اور ممبران اسمبلی کی بغاوت کے بعد ہریش راوت کو وزیر اعلی بنایا گیا تھا۔ادھر وجے بہوگنا حامیوں کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہو گئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

لوک سبھا انتخابات 2024: 88 سیٹوں پر ووٹنگ ختم؛ شام پانچ بجے تک تریپورہ میں سب سے زیادہ اور اُترپردیش میں سب سے کم پولنگ

لوک سبھا الیکشن 2024 کے کے دوسرے مرحلہ میں آج ملک کی 13 ریاستوں  سمیت  مرکز کے زیر انتظام خطوں کی جملہ  88 سیٹوں پر انتخابات  کا عمل انجام پا گیا۔جس میں شام پانچ  بجے تک ملی اطلاع کے مطابق  تریپورہ میں سب سے زیادہ   79.50 فیصد پولنگ ریکارڈکی گئی جبکہ  سب سے کم پولنگ اُترپردیش ...

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔