نہرو گاندھی کاموازنہ کچرے سے کرنے پربی جے پی لیڈرپربھڑکی کانگریس
گوہاٹی،23؍ اکتوبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آسام کے ایک بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما اتوار کو اس وقت تنازعات کے گھیرے میں آ گئے جب انہوں نے بابائے قوم مہاتماگاندھی اور ملک کے پہلے وزیر اعظم جواہر لال نہرو کا مقابلہ کچرے کر دی۔ جورہاٹ کے ایم پی کاماکھیاپرساد تاسا نے شیوساگر ضلع کے سوناری میں ایک جلسہ عام میں کہاکہ کانگریس نے اتنے سالوں میں لوگوں کے دماغ میں نہروگاندھی کاکچرابھر دیا ہے اور اب کسی دوسرے نظریات کے لئے جگہ نہیں چھوڑی ہے۔جس وقت انہوں نے یہ بات کہی۔ آسام کے وزیر اعلی سروانند سونووال اسٹیج پر موجود تھے۔کانگریس نے بی جے پی کے رہنما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پارٹی نے آسام میں کئی مقامات پر رہنما کے خلاف مظاہرہ کیا اور گوہاٹی پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔ ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ ممبر پارلیمنٹ نے مہاتما گاندھی،جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی کا ذکر کچرے کے طورپرکیاہے۔ لہٰذا ہم ان کی فوری گرفتاری اور جرائم کے ضابطئہاخلاق کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔